تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 19 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 19

14 بڑا اچھا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ عربی متن اور سو امیلی ترجمہ میں بڑی مطابقت ہے۔عربی نفی میں بھی کوئی خرابی نہیں تفسیری نوٹس علم و معرفت سے لبریز ہیں۔عربی زبان سے ناواقف کے لئے ان کا مطالعہ عالم بنانے کے لئے کافی ہے۔(ترجمہ) ۱۲ - جناب شیخ ایک۔ایل پینگا آف نیا سالینڈ (ملاوی) لکھتے ہیں : آپ کا بہت بہت شکریہ۔میں نے قرآن پاک سواحیلی کا نسخہ وصول کیا۔یکں اس قرآن پاک کی فصاحت تفسیر کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔بہ نسبت اس قرآن کے جیسے میں نے ۱۹۳۲ء میں دار السلام تک شاپ سے پادری ڈیل آف زنجبار کا لکھا ہوا خریدا تھا حقیقتاً یہ سواحیلی ترجمہ و تفسیر قرآن پاک ایٹم بم کی طرح ثابت ہوا ہے۔کیکی واقعی بڑا خوش ہوں کیونکہ اس میں حرف بہ حرف ترجمہ ہے اور ساتھ ہی تو رات اور انجیل کی آیات سے استدلالی پیش کیا گیا ہے۔ایسی ترجمہ و تفسیر کی مثال واقعہ میں کوئی نہیں ملتی۔اللہ تعالیٰ اس ترجمہ و تفسیر کرنے والے مفتر کو برکت سے نوازے۔آمین (ترجمہ) ۱۳۔جناب اے۔اسے کیا نڈو آف لگومہ (تنزانیہ) نے لکھا:۔یہ ترجمہ و تفسیر جو جماعت احمدیہ کی طرف سے شائع کیا گیا ہے بہت ہی اچھا ہے۔اس کی تفسیر حکمت و معرفت سے پر ہے۔عربی متن کی تفسیر بہت ہی آسان اور شیریں ہے اور لفظ بلفظ تفسیر ہے۔علیم میراث جو کہ اسلام میں بڑا ہی مشکل ہے اس ترجمہ و تفسیر سواحیلی میں بڑے آسان طریقہ اور مہارت سے ترتیب دیا گیا ہے۔اس میں سابقہ کتب کے جو نام دیئے گئے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے که یه تفسیر بالکل صحیح اور بڑی قیمتی ہے۔ایسے لوگ جو تھوڑی سی عربی بھی جانتے ہیں وہ اس تغیر کے بہتر اور اعلیٰ ہونے کے بارے میں غلطی نہیں کریں گے اور عربی زبان کے علم میں مہارت پیدا کرسکیں گے ہم جماعت احمدیہ کے ان معزز احباب کے جنہوں نے ایسی تفسیر سواحیلی زبان میں کی جس کی اشد ضرورت تھی اور شائع کیا بہت بہت ممنون ہیں۔(ترجمہ) ۱۴ - جناب کے۔آئی۔ایس۔ملمبا (MI LIMBA ) آفت دار السلام (تنزانیہ) لکھتے ہیں :۔اگر چہ متعدد لوگوں نے قرآن پاک کے اس سوا خیلی ترجمہ کے عمدہ اور اعلی ہونے کے بارہ میں بہت کچھ لکھا ہے لیکن مزید قرآن پاک کے اس سواحیلی ترجمہ کے پڑھنے والوں پر زور دیتا ہوں کہ قرآن پاک کا یہ سواحیلی ترجمہ بہت ہی اچھا ہے اور تفسیر بڑی واضح اور حکمت سے پر۔ار فی حقیقت