تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 18 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 18

14 وجہ یہ کہ آپ کے سوا خیلی ترجمہ و تفسیر سے قبل ہم گہرے اندھیرے میں تھے اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس اندھیر سے کو دور کرنے کے لئے ہمارے پاس بھیجا۔اللہ تعالیٰ آپ کے اِس کام کو قیامت تک مضبوطی سے قائم رکھے۔(ترجمہ) - جناب ناصر شریف آف پیمیا زنجبار) نے لکھا :- میں اتنا خوش ہوں کہ میں نے ترجمہ وتفسیر سواحیلی قرآن پاک کی خبر ملتے ہی ایک دم پمفلٹ تقسیم کر کے تمام دوستوں میں پھیلا دئے۔اسی عرصہ میں میرے دوسرے ساتھی جس میں مسٹر انکے رشید او گوٹو شامل ہیں میرے پاس آئے اور آپ کے شائع کردہ سواحیلی قرآن پاک کے بارے میں ایسے ہی تعریفی کلمات کہے جیسے کہ میرے دل میں موجود تھے۔مجھے فی الحقیقت اس تفسیر کا بہت دنوں سے شوق تھا۔مدت سے اس ترجمہ کے منگوانے کے لئے فکر مند تھا۔اب مجھے یقین ہے کہ یکی جلد ہی آپ سے اس ترجمہ و تغییر سواحیلی قرآن پاک کا ایک نسخہ اپنی پیاس بجھانے کے لئے حاصل کر لوں گا اسلئے یکس نے اور دوسرے ساتھیوں نے ایڈمنسٹریشن بلڈنگ سے آپ کو پیسے بھجوائے ہیں۔(ترجمہ) ۱۰۔جناب جمیس محمود آف رو جیجوا نے لکھا :- یہ واقعہ ہے کہ آپ کے سوا خیلی ترجمہ و تفسیر قرآن پاک کو پاکر یکیں بہت خوش ہوا ہوں۔مجھے یہ بڑا ہی پسند آیا ہے۔اس ترجمہ و تفسیر میں عیسائیوں سے زبر دست مقابلہ کیا گیا ہے۔یہ کام حقیقتاً عین ضرورت پر اور عین وقت میں ہوا ہے کیوں کہ عیسائیوں نے ہمیں مشرقی افریقہ میں چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا۔(ترجمہ)۔سنو وائٹ آف گومہ (تنزانیہ) نے لکھا :- یکی بہت شکر گزار ہوں اور جماعت احمدیہ مشرقی افریقہ کو قرآن پاک کے سوا حیلی ترجمہ و تغییر کے پہلی بار مشرقی افریقہ میں شائع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ترجمہ اتنا عمدہ اور اعلیٰ ہے کہ انسان کا دل چاہتا ہے کہ پڑھتا ہی جاوے۔اس کے علاوہ میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ یہ ترجمہ ے علاقہ زنجبار میں سرکاری ملازم تھے ؟ کے سوا خیلی زبان کے معروف شاعر اور مشہور صحافی :