تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 311
۲۹۴ مقررین کو تقریر کرنے کا موقعہ نہیں ملا تھاتو مجھ سے پوچھا گیا کہ میں باتی سات سوالات کا بھی جواب دوی۔نیز کہا کہ بہر حال آپ ان سات سوالات کے جوابات مکمل بیان کریں اور وقت کی پروا نہ کریں۔جتنا چاہیں وقت لیں۔چنانچہ میں نے تمام سوالات کے جواب پیش کئے اور ان کا لفظ بلفظ جاپانی زبان میں ترجمہ اخبارات میں شائع کیا گیا۔اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کو اسلام سے ایک خاص شغف پیرا ہوا۔یہ پہلا موقعہ جاپان میں تھا کہ اس قدر چنیدہ مجمع میں اسلامی نمائندہ کی طرف سے تقریر کی گئی۔لوگوں نے قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر کا مطالعہ کیا۔دسویں سوال کے جواب میں میں نے کہا کہ بجائے اس کے کہ ہر مذہب کے لوگ اپنی اپنی الہامی کتب کی اشاعت کریں کیوں نہ ایک کمیٹی بنادی جائے جو تمام الہامی کتب شائع کیسے۔میرے نزدیک موجودہ حالات میں یہ نہایت بہترین صورت ہے یا یہ کہ ہر ایک مذہب کے نمائندہ سے ایسی کتب کی جائیں جو ان کی الہامی کتب سے مستنبط دلائل پر مشتمل ہوں اور کمیٹی مشترکہ طور پر ایسی کتب شائع کرے یہ بھی نہیں نے پیش کیا کہ تمام مذاہب بہت باری تعالی کے قائل ہیں اور کیمونزم ہی ایک ایسی ار ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی مستی کا انکار کرتی ہے۔اس لئے کیوں نہ سب مذاہب مل کر اس کے خلاف ایک مذہبی محاذ بنائیں اور مقابلہ کریں۔پھر ایک یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ گھر دنیا تہذیب و تمدن کا دعوی کرتی ہے مگر اس میں مذہبی تعصب ابھی با تی ہے جس کی بنا پردہ بز در طاقت فریق مقابل کو کھلنا چاہتی ہے اس لئے ایسے مذہبی تعصب کے خلاف خواہ یہ کسی کی طرف سے بھی ظہور میں آئے ہمیں مل کر آواز اٹھانی چاہیے۔میں نے کہا۔۔۔۔۔۔اگر ایسا ہو سکے تو ہمارے لئے یہ تجاویز نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہے لیے راہ چوہدری خلیل احمد صاحب ناصرایم اسے انجائنج امریکی مشن کی تقریر جامعة المبشرین میں سوالہ روز نامہ الفضل لا ہو مورخہ ۲۷ ہجرت سلام / ۲۷ مئی ۹۵۲ه مث کالم ۳ - ۴) ۱۳۹۳