تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 17 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 17

۱۵ توفیق ملی ضروری سمجھتا ہوں کہ اس کی بابت کچھ لکھوں۔میں آج بہت بڑی خوشی محسوس کرتا ہوں اور مجھے اس اعلیٰ کام نے حیرت میں ڈال دیا۔میں نے اپنی زندگی میں ایسا ترجمہ و تفسیر سواحیلی نہیں دیکھا۔اب یکی آپ کے ترجمہ قرآن پاک کی خوبی بیان کرتا ہوں۔مجھے جب سے یہ تفسیر ملی اسی وقت سے مجھے اس کا دوسری چھوٹی چھوٹی تفسیروں سے جو کہ ممباسہ اور زنجبار سے حاصل کی تھیں مقابلہ کرنے کا موقعہ ملا تو بلاشبہ آپ کی تفسیر و ترجمہ بہت بہتر پایا۔مزید بر آنی آیات کی اگرچه پرمختصر تفسیر متن کی ہے مگر ظاہری لحاظ سے اس تفسیر میں بہت سی حکمت کی باتیں ملتی ہیں۔میں نے تفاسیر میں میراث کے مسئلہ کے متعلق اتنی وضاحت نہیں دیکھی اور نہ ہی پڑھی جیسا کہ آپ کے ترجمہ و تفسیر میں ہے۔معلم سونگور و مرجان لو انو آن کا مولو (تنزانیہ) نے لکھا:۔یکی اللہ تعالیٰ کا بہت بہت شکر ادا کرتا ہوں کہ جس نے میری دعائیں قبول کر کے میرے احمدی بھائیوں کو قرآن پاک کا سوا خیلی زبان میں ترجمہ و تفسیر کرنے کی توفیق عطا فرمائی جس میں پادری ڈیل اور اس جیسے دوسرے دشمنان اسلام کے اعتراضات کے جواب ایسے رنگ میں دیئے گئے ہیں کہ جن کا جواب دینا ایسے دشمنان اسلام کے لئے نہایت ہی مشکل ہے۔یہ ترجمہ و تفسیر سواحیلی ہر مسلمان کے لئے ہر جگہ زبر دست ہتھیار کا کام دے گی۔مجھے آج بے حد خوشی ہوئی۔الحمد لله رب العلمين۔(ترجمه)۔جناب محمد کا لونیا آن او ونزار تنزانیہ ) نے لکھا :۔یں سچ سچ کہتا ہوں کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے ہم افریقین قوم کی حالت بدلنے کے لئے بھیجا ہے اور ہمیں مردہ حالت سے نکال کہ زندگی دینے کو بھیجا ہے۔آپ ہمیں بڑے سخت اندھیرے سے نکالنے کے لئے آئے اور ہمارے لئے ایسا چراغ لائے جو کبھی نہ مجھ سکے گا۔برا کیا۔یکی آج سے آپ کے ساتھ ہوں۔ی حقیقت ہے کہ ہم نہیں جانتے تھے کہ اچھا کیا ہے اور نے مسلم سوسائٹی کے ایک سرکردہ رکن اور گورنمنٹ سکول برائے افریقین کے استفادہ سے اپنے علاقہ کی سرکردہ شخصیت ہیں :