تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 286
۲۶۹ گی۔ورنہ پھر غور کیا جائے گا کہ اس نئی تکلیف کا نیا سبب کیا ہے پھر لاہور آگر سرجن کو دکھایا گیا۔اور وہاں کے ڈاکٹر نے بھی پہلی ہی رائے ظاہر کی۔بہر حال دو مہینے یہ تکلیف جاری رہی۔اس کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے دب گئی۔اب مجھے سر کے اس حصہ میں نسبتا حس بھی محسوس ہوتی ہے۔اور گردن کو ٹیڑھا کرنے سے جو پہلے یکدم جھٹکہ سامحسوس ہوتا تھا۔اور ایسا معلوم ہوتا تھا۔جیسے کسی نے سر میں ہتھوڑا مارا ہے۔وہ حالت بھی جاتی رہی ہے اور وہ جو اندر کوئی چیز زور سے حرکت کرتی معلوم ہوتی تھی۔جیسے کوئی جانور کو درہا ہے یا ناچ رہا ہے وہ بھی جاتی رہی ہے۔بہر حال اب ایسی حالت ہے کہ اکثر اوقات میں سمجھتا ہوں کہ مجھے کوئی بیماری نہیں ہے۔گو کوئی کوئی وقت ایسا بھی آجاتا ہے۔جب مجھے احساس ہوتا ہے کہ شاید کوئی بیماری ہو۔بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ایک بلا آئی۔بڑی شکل میں آئی۔بہت بری شکل میں آئی اور پھر چلی گئی۔اصل میں تمام اور انجام کے لحاظ سے دیکھے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انجام اچھا کہ دیا مجھے کئی دفعہ خیال آیا ہے کہ یوں تو ہم قصد یں کرواتے نہیں ممکن ہے خدا تعالیٰ کے نزدیک خون نکالنا اچھا ہو۔اس نے یہ ذریعہ پیدا کر دیا۔کہ چلو انہوں نے قصد یں نہیں نکلوانی ہم اس طرح ہی فاسد خون نکال دیتے ہیں مگر میں یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جو بھی واقعہ ہوا حملہ کرنے والے کی نیست بہر حال مجھے مارنے کی تھی بخود عدالت میں اس نے اقرار کیا ہے کہ میں اسی نیت سے آیا تھا کہ ان کو ماروں مگر یہ سیدھی بات ہے کہ جس نے بھی مجھے مارنا چاہا تھا اس نے مجھے نہیں مارنا چاہا تھا۔بلکہ اپنے خیال میں احمدیت کو مارنا چاہا تھا اور یہ چیز ایسی ہے جس کے متعلق میراند ہی فرض ہے کہ میں دنیا کو بتا دوں کہ احمدیت کا میری زندگی سے کوئی تعلق نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہوئے تو دنیا نے یہ سمجھا تھا کہ احدیت ختم ہوگئی مگر پھر احمدیت اس سے بھی آگے نکل گئی حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو انہوں نے مجھے بس یہ بڑھا ان میں عقلمند تھا۔اب یہ ختم ہیں۔پھر جب میں خلیفہ ہوا۔تو لوگوں نے کہا ایک بیٹے کے ہاتھ میں خلافت آگئی ہے مگر وہ بچہ آج بوڑھا ہے اور احمدیت آج جوانی کی طرف جا رہی ہے نہ اس کے بچپن نے احمدیت کو نقصان پہنچایا اور نہ اس کا بڑھایا احمدیت کو کوئی نقصان پہنچائے گا۔دنیا کتنی بھی کوشش کرے احمدیت کا پورا بڑھے گا۔بڑھتا جائے گا۔ترقی کرتا جائے گا۔آسمان تک جا پہنچے گا یہاں تک کہ زمین اور آسمان کو پھر اسی طرح ملا دے گا جس طرح