تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 277
کہ میاں بشیر الدین محمود احمد صاحب جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ہم سب کی خواہش ہے۔کہ اس کی وجہ سے پنجاب میں کسی اور جگہ بدامنی نہ پھیلنے پائے۔نیز ہم امید کرتے ہیں کہ گورنمنٹ کی فوری اختیاط اور تعاون سے وہاں امن قائم رہے گا ہ سے (ترجمہ) مشرقی پاکستان کے اردو اخبار انگارا نے زیر عنوان ایک ناز یبا حرکت“ لکھا:۔پاکستان اور بھارت کے پرسنجیدہ اخبار نے خلیفہ قادیان جناب مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب پر ایک فرد کے محلہ کی سنسنی خیز خبر شائع کی ہے اور مشرقی پاکستان کے بیشتر اخبارات نے اس مذموم حرکت کے خلاف اداریے۔سپرد قلم کئے ہیں، اس لئے عقائد میں اختلاف کے باوجود ہم بھی صحافتی فرائض ادا کرنے پر مائل ہوئے ہیں یوں تو پیشوایان مذاہب اور سیاسی قائدین کی جانیں ہمیشہ خطرہ میں رہتی ہیں لیکن خصوصیت کے ساتھ پاکستان جیسی نوزائیدہ مملکت میں جس کی بنیاد اعلیٰ ترین روحانی قدروں پر رکھی گئی ہے۔مذہب یا عقیدہ کے اختلاف میں خنجر کو ثالث بنانا بہت مضر ثابت ہوگا۔کیونکہ ہر عمل کا ایک رد عمل ہوتا ہے۔اور خراب افعال کی تقلید کرنے والے بہت آسانی کے ساتھ بیدار ہو کر تخریبی سرگرمیوں کی وجہ سے اجتماعی امن کے لئے خطرات کا موجب ہو جاتے ہیں۔سرزمین پاکستان میں اسلام کے نام پہ فرقوں کی کثیر آبادی موجود ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ پھل پھول رہی ہے اور سب کو اپنے اپنے عقائد کی پرامن تبلیغ واشاعت کا پورا پورا حق حاصل ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کی عظمت میں روزانہ چار چاند لگ رہے ہیں۔احمدیوں اور دوسرے عقائد کے مسلمانوں کا مسئلہ خالصتہ ایک اختیاری اور عقیدہ کا مسلہ ہے۔اور ان کو اسلام کی اعلیٰ ترین تعلیمات کی روشنی میں خود ہی اپنے اپنے افعال کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔اسی کے ساتھ یہ بات بھی قابل توجہ ہے۔کہ ایک فرد کی مجنونانہ حرکت سے کسی پوری قوم کو اس کا ذمہ وار قرار نہیں دیا جا سکتا ہم امید ہے کہ اس حادثہ کو صرف ایک انفرادی حرکت سے تعبیر کیا جائیگا۔اور احمدی فرقہ کے حضرات اور دوسرے مسلمانوں کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ڈان کے نمائندہ مقیم لاہور نے جو رپورٹ روانہ کی ہے۔اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اس حملہ کے بعد پورے صویر میں احتیاطی تذا ہر اختیار کرلی ہیں۔تاکہ ایک فرد کے مجنونانہ فعل سے اجتماعی امن کو خطرہ پیدا نہ ہوجائے۔اور ہم اس کے لئے حکومت پنجاب کی انتظامی صلاحیت کی داد دیتے ہوئے تمام سے بحوالہ بدر، قادیان ۲۱ را پریل ۹۵۳ ه صدا