تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 266 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 266

۲۴۹ ” ہمارے بدنصیب ملک میں جہالت کی وجہ سے مذہبی رواداری کا عدم وجود تعصب دتنگ نظری کی فراوانی اور جہاں مذہبی جذبات کی تشنگی صرف انسانی خون سے ہی بجھائی جا سکتی ہو۔انسانیت کی پیشانی پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ہمارے ملک کے اخبارات کو بالاجماع اس کی مذمت کرنی چاہئے تاکہ ایسے حادثات فاجعہ کا اعادہ نہ ہو کے ۱۲۔ایک سٹی مسلم لیگ کے صدر نے لکھا :- ہ میں نے اخبارات میں جناب پی۔ایک سفا کا نہ حملہ کی بابت پڑھا کو ئی ذی فہم شخص ایسے ذلیل اقدام کی مذمت کئے بغیر نہیں رہ سکتا خدائے بزرگ و برتر کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ وہ عاقبت نا اندیش اپنے سفاک ارادہ میں کامیاب نہ ہو سکا۔یہ المناک واقعہ جہاں حملہ آور کی انتہائی شقاوت قلبی اور بد نطرتی پر دلالت کرتا ہے وہاں ہمارے ملک کی بدقسمتی اور تاریک تقبل کے خطرہ کو نمایاں کرتا ہے۔کیونکہ ایسے وحشیانہ رجحانات یقیناً سوسائٹی کے لئے مہلک اور تباہ کن ہیں؟ ۱۳ پاکستان کے ایک مشہور شیعہ لیڈر نے لکھا:۔"اُمید ہے کہ خداوند کریم کے فضل وکرم سے آپ کی طبیعت اب ما شاء اللہ بہت اچھی ہو گی خدا نے بڑا افضل کیا اور جس شخص نے بھی یہ بیہودگی کی اس نے بہت برا کیا۔میں نے اُسی دن ایک تاریخی مزاج پرسی کا دیا تھا۔لیکن جواب سے محروم رہا۔میں تو اُسی وقت ربوہ پہنچتا مگر یہاں کے حالات نے مجھے مجبور کر رکھا تھا۔انشاء اللہ عنقریب مزاج پرسی کے لئے حاضر ہوں گا یا ۱۴ حکومت کے ایک گنہ ٹیڈا فسر نے لاہور سے لکھا:۔" مجھے پر سن کر انتہائی صدمہ ہوا کہ جناب والا کی ذات پر انتہائی کمینہ حملہ کیا گیا لیکن یہ معلوم کر کے تسلی ہوئی کہ اللہ تعالی نے محض اپنے فضل سے جناب کو محفوظ رکھا۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے پیاروں کو ابتلاؤں میں ڈالتا چلا آیا ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی ایک ابتلا تھا جس سے آپ کے درجہ کے لوگوں کو گزرنا پڑا، پیچ کابول بالا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس مقصد میں کامیاب کرے جس کے لئے اس نے آپ کو پیدا کیا اور ہمیشہ آپ کا حافظ و ناصر ہو ۲ له الفضل ۲۳ مارچ ۵شائه ص ۱