تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 252 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 252

ترجمہ :- " المصلح کراچی۔۳۳۵ برادران ! آپ سن چکے ہوں گے کہ مجھ پر ایک نادان دوشمن نے حملہ کیا ہے۔اللہ تعالی ان لوگوں کی آنکھیں کھونے اور اسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق اُن پر جو فرض عائد ہوتا ہے اُسے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔برادران ! اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اگر میرا وقت آن پہنچا ہے تو وہ میری روح کو تسکین عطا کرے اور اپنی رحمتیں نازل فرمائے نیز یہ بھی دعا فرما نہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ لوگوں کو ایسا لیڈر عطا فرمائے جو اس کام کے لئے مجھ سے زیادہ موزوں ہو۔یہ میں ہمیشہ آپ سے اپنی بیویوں اور بچوں سے زیادہ محبت کرتارہا ہوں اور اسلام اور احمدیت کی خاطر اپنے ہر قریبی اور ہر عزیزہ کو قربان کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہا ہوں۔میں آپ سے اور آپ کی آنیوالی نسلوں سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں کہ آپ بھی ہمیشہ اسی طرح عمل کریں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔والسلام مرزا محمود احمد امام مظلوم پر حملہ کی اطلاع بجلی کی طرح پور سے ربوہ میں پھیل گئی۔ایک حشر تھا جو بسا ہو گیا ایک نیات تھی جوٹوٹ پڑی سینکڑوں احباب دیکھتے ہی دیکھتے احاطہ مسجد مبارک میں جمع ہو گئے۔ہر آنکھ گریاں اور ہر دل بریاں تھا۔اور سبھی حضور کی حالت معلوم کرنے کے لئے ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہے تھے جب اُس روز مغرب کی نماز باجماعت پڑھی گئی توہر مسجد گریہ و بکا اور خشوع و خضوع کا درد ناک منظر پیش روزنامه المصلح" کراچی ۱۲ ماچ ۱۹۵۳ء ص ۲ -