تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 230 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 230

۲۱۸ اور میں نے کہا یہ خبر ہے جو چودھری صاحب نے ہم تک پہنچانی چاہی ہے مگر سجائے کوئی واقعہ لکھنے کے اس کاغذ پر ایک لیکر کھچی ہوئی ہے اور میں سجھتا ہوں کہ یہ ایک ہوائی جہاز ہے جو مشرق سے Crashed مغرب کی طرف جا رہا ہے۔آگے جاکر وہ لکیر میدم ارسبوری صورت میں نیچے آجاتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جہاز میکرم نیچے آگیا۔اس جگہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ لڑکا ہے اور معاً کا لفظ میرے سامنے آتا ہے تو معا سمندر میرے سامنے آجاتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ نیچے کچھ جزیرے ہیں مجھے نیچے کی طرف عملا سمندر نظر آتا ہے۔اس میں ہلکی ہلکی لہریں ہیں میں خواب میں کہتا ہوں خدا کرے کہ نہ معلوم چودھری صاحب کو تیرنا آتا ہے خدا کی ہے اس حادثہ کی خبر معلوم کر کے کسی حکومت نے ہوائی جہا زیا کشتیاں بچانے کے لئے بھیجدی ہوں تا کہ چودھری صاحب اور دوسرے لوگ بچ جائیں جب میں نے یہ رویاد رکھی اس وقت قریباً دو بجے رات کا وقت تھا۔اس دن میری بیوی مریم صدیقہ کی باری تھی۔اور وہ میرے پاس ہی دوسری چارپائی پر سوئی ہوئی تھی۔میں نے انہیں جگایا اور کہا جلدی سے ایک خط لکھو چنانچہ میں نے اسی وقت چودھری صاحب کو خط لکھوایا اور تحریر کیا کہ وہ کچھ صدقہ دے دیں فوراً ابھی ، اور آتے ہوئے بھی۔اور اسی مضمون کی ایک تار بھی دے دی۔نہیں نے جب یہ ردیا دیکھی تو چودھری صاحب امریکہ پہنچ چکے تھے۔اور میں نے رویا میں یہ نظارہ دیکھا تھا کہ چودھری صاحب مشرق سے مغرب کو جارہے ہیں۔اگر وہ امریکہ سے پاکستان آرہے ہوتے تو یہ سفر مشرق سے مغرب کو نہ ہوتا بلکہ مغرب سے مشرق کو ہوتا پھر میں نے رویا میں یہ دیکھا تھا کہ چو دھری صاحب خود ہی اس حادثہ کی خبر دے رہے ہیں اور یہ بات سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ اگر اس حادثہ میں اُن کی جان کا نقصان ہے تو وہ اس کی خبر کیسے دے رہے ہیں ؟ بہر حال میں نے اس خواب کی تین تعبیریں کیں۔اول یہ کہ کوئی حادثہ چودھری صاحب کو سخت مہلک پیش آنے والا ہے اور خدا تعالے انہیں اس سے بچالے گا کیونکہ وہ خود اس حادثہ کے متعلق تمھی خبر دے سکتے ہیں جب وہ محفوظ ہوں۔دوسرے ہیں نے یہ تعبیر کی کہ اس دن ملک غلام محمد صاحب گورنر جنرل سفر یہ پروانہ ہو رہے تھے شاید انہیں کوئی حادثہ پیش آجائے۔میں نے ملک اور محمد کے الفاظ دیکھے تھے بیچ میں ایک لفظ اور بھی تھا جو پڑھا نہیں گیا۔میں نے خیال کیا کہ شاید اس سے ملک غلام محمد صاحب مراد ہوں کیونکہ ان کے نام سے پہلے بھی ملک اور آخر میں محمد کا لفظ آتا ہے اور وہ چودھری صاحب