تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 219
جاری رہیں دو واقعات کا تذکرہ نہایت ضروری ہے :۔(1) ہالینڈ کے احمدیہ شن کی طرف سے بذریعہ ہوائی ڈاک ولندیزی ترجمہ قرآن کی ایک کاپی یہاں اس خواہش کے ساتھ موصول ہوئی کہ پریذیڈنٹ جمہور بیانڈونیشیا جناب ڈاکٹر سوکارنو صاحب کو تحفہ پیش کی جائے۔اس خواہش کی تکمیل ۱۴ اگست ۹۵۳لہ کو بوقت سو نو بجے صبح ہوئی جبکہ جماعت احمدیہ کے ایک وفد نے جو مولوی عبد الواحد صاحب (رئیس التبلیغ انڈونیشیا) راڈن ہدایت صاحب (نائب صدر جماعت احمدیہ انڈونیشیا) جناب مرتو لو صاحب دسیکرٹری امور خارجہ جماعت احمدیہ انڈونیشیا) اور حافظ قدرت اللہ صاحب (سیکرٹری احمدیہ مسلم مشن انڈونیش پیشتمل تھا۔ڈاکٹر سو کار نو صاحب پریذیڈنٹ انڈونیشیا سے ان کے محل آستانہ پر ملاقات کی۔اور قائد وفد مولنا عبد الواحد صاحب نے قرآن کریم کا یہ نایاب تحفہ جو مخملی جزدان میں لپیٹا ہوا تھا اور لکڑی کے ایک منقش صند و نیچے میں رکھا تھا پریذیڈنٹ صاحب کی خدمت میں پیش کیا۔جسے انہوں نے نہایت احترام سے قبول فرمایا اور شکریہ کے دلی جذبات کا اظہار کیا۔جناب مولنا عبد الواحد صاحب نے یہ آسمانی تحفہ پیش کرنے سے پہلے عرض کیا کہ اس ترجمہ کی پیشکش کے پیچھے دراصل وہ مخلصانہ جذبات کار فرما ہیں جو ساری دنیا میں بسنے والے احمدیوں کے دلی جذبات ہیں نیز بتایا کہ ہالینڈ میں اس وقت جماعت احمدیہ کی طرف سے اشاعت اسلام کی جو کوشش ہو رہی ہے اُس میں ہمارے ایک انڈونیشین بھائی (مولنا ابو بکر ایوب صاحب بھی خدمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہماری ران حقیر کو ششوں کا اور اسلامی تعلیم کی اشاعت کا یہ نتیجہ ہے کہ وہاں فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا کا نظارہ نظر آر ہا ہے۔وہ ڈچ جو حلقہ بگوش اسلام ہوئے ہیں اپنے انڈونیشین بھائی کی اقتداء میں نماز ادا کرنے کو باعث فخر خیال کرتے ہیں اور یہ اخترت اسلامی ہی کا کرشمہ ہے کہ آج یہ تحفہ قرآن ان ڈی مسلمان بھائیوں کے خلوص بھرے جذبات کے ساتھ اور ان کی خواہش کے پیش نظر جناب عالی کی خدمت میں نہیں کیا جا رہا ہے اور یہ اسلام کی روحانی برزنتری کا ایک زندہ ثبوت ہے۔اس اہم واقعہ کی خبرملکی پریس نے نہایت تفصیل کے ساتھ مع فوٹو کے شائع کی۔علاوہ انہیں اسی شام کو انڈونیشیا ریڈیو پر بھی تفصیل سے اس کی خبر نشر کی گئی ہے ** (۲) جماعت احمدیہ انڈونیشیا کی پانچویں سالانہ کا میاب کانفرنس ۲۵-۲۶-۲۰ دسمبه ر ماه فتح ۳۳۲ میش ه روزنامه المصلح کراچی ۳۰ جنوری ۱۹۵۷ء / صلح ۱۳۳۳ مش ص۳