تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 8 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 8

اپیل کرتا ہوں کہ اس کتاب کو غور سے پڑھیں اور اسی عدل اور انصاف کی نگاہ سے اسے دیکھیں جس نگاہ سے نجاشی نے مکہ کے مسلم مہاجرین کو دیکھا تھا اور پھر اپنی عقل اور بصیرت سے نہ کہ لوگوں کے لگائے ہوئے جھوٹے الزاموں کے اثر کے نیچے اور لوگوں کی بنائی ہوئی رنگین عینکوں کے ذریعہ سے اُسے دیکھیں۔مجھے یقین ہے کہ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کو اس لاثانی جو ہر کی حقیقت معلوم ہو جائیگی اور اس رستے کو آپ پکڑ لیں گے جو کہ خدا تعالیٰ نے اس کتاب کے ذریعہ سے آسمان سے پھینکا ہے تا کہ اس کے بندے اُسے پکڑ کر اس تک پہنچ جائیں۔اسے اہل افریقہ ! ایک دفعہ پھر اپنے عدل اور انصاف کا ثبوت دو اور پھر ایک سچائی کے قائم کرنے میں مدد دو جو سچائی تمہارے پیدا کرنے والے خدا نے بھیجی ہے جس سچائی کو قبول کرنے کے بغیر غلام قومیں آزاد نہیں ہوسکتیں مظلوم ظلم سے چھٹکار انہیں پاسکتے۔قیدی قید خانوں سے چھوٹ نہیں سکتے۔امن، رفاہیت اور ترقی کا پیغام یکی تمہیں پہنچاتا ہوں پیغام میرا نہیں بلکہ تمہارے اور میرے را کرنے والے خدا کا پیغام ہے۔یہ زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے خدا کا پیغام ہے۔یہ یورپ امریکہ اور ایشیا کے پیدا کرنے والے خدا کا پیغام ہے۔ہزاروں کی تعداد میں آؤ ، لاکھوں کی تعدا میں آؤ اور سچائی کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو جاؤ تا کہ ہم سب مل کر دنیا میں از سر نو خدا تعالیٰ کی بادشات کو قائم کر دیں اور بنی نوع انسان کی ہمہ گیر اخوت اور خدا تعالیٰ کے ہمہ گیر عدل و انصاف کو دنیا میں قائم کر دیں۔خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو میری آواز پر لبیک کہنے کی توفیق دے اور میں وہ دن دیکھوں جب کہ آپ لوگ میرے دوش بدوش دنیا میں امن اور سلامتی اور ترقی اور رفاہیت کے قائم کرنے میں کوشش کر رہے ہوں اور پھر یہ کوشش خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی الله احمدیہ مشن مشرقی افریقہ نے یہ معرکة الآراء دیباچہ پچاس ہزار کی تعداد میں بصورت پمفلٹ بھی شائع کر کے تقسیم کیا ہے سه روزه نامه المصلح کراچی در اخاء ۱۳۳۲ ش / ۱۸ اکتوبر ۶۱۹۵۳ ص * ه بروایت مکرم شیخ مبارک احمد صاحب +