تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 148 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 148

۱۳۸ مثالیں تو ہر جگہ مل جاتی ہیں مگر اتنی کثرت کے ساتھ جماعتی رنگ میں محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر اور اسلام کے نام کو بلند کرنے کے لئے جمع ہونے کی مثال اور کہیں نہیں مل سکتی پس اس خصوصیت کو قائم رکھو اور اپنے وجودوں کو دنیا سے قطع تعلق کر کے اتنا ہلکا بنالو کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے تمہیں آسانی کے ساتھ بلند سے بلند تر مقام تک لے جاسکیں اس موقعہ سے فائدہ اُٹھاؤ۔اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ اللہ تعالٰیٰ کی طرف راغب کرنے اور اپنے قلوب کو اس کے ذکر کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرو تا اس کا قرب اور اس کی رضا حاصل ہو۔نیز فرمایا اسلام کے لئے یہ ایک نازک موقعہ ہے۔چاروں طرف سے اسلام پر یورکش ہو رہی ہے اور اسلام کے مورچے پر سوائے چند احمدی مبلغین کے اور کوئی بھی نہیں ہے۔آپ لوگ جو یہاں جمع ہیں آپ کی حیثیت ایسی ہی ہے جیسے فوج کے لئے اسلحہ کے کارخانے کی ہوتی ہے۔جس طرح اگر فوج کے لئے اسلحہ مہیا نہ کیا جائے تو وہ بے کار ہو کر رہ جاتی ہے اسی طرح اگر آپ اپنے مبلغین کی مدد نہ کریں گے تو ان کی زندگیاں بے کار ہو جائیں گی۔ان میں سے ایک ایک لاکھوں آدمیوں کا کام کر رہا ہے۔سامان جو ہم نے ان کے لئے بہم پہنچایا ہے وہ پہلے ہی نہایت قلیل ہے۔آخر میں حضور نے فرمایا۔اب میں دعا کے ساتھ جلسے کا آغاز کرتا ہوں دوست بھی میرے ساتھ مل کر دعا کریں اپنے لئے بھی اور باقی دوستوں کے لئے بھی ان کے لئے بھی جو یہاں آئے ہیں اور ان کے لئے بھی جو یہاں نہیں آئے یا نہیں آسکتے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا رحم فرمائے، ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے۔ہمارا اوارث اورنگستان سوائے اللہ تعالٰی کے اور کوئی نہیں۔دنیا میں کوئی قوم انني لا وارث نہیں ہے جتنی کہ ہم ہیں مگر اس کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمیں جو گپشت پناہ حاصل ہے ریعش اللہ تعالیٰ کی حفاظت اور مدد ) وہ بھی کسی اور قوم کو حاصل نہیں۔ہماری مثال اس بچے کی ہے جسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہو اور اس کے ہر طرف بھیڑیئے ، سانپ ، اور دیگر اسی قسم کے جانور ہوں مگر اس بچے کی حفاظت کے لئے شیروں نے اس کے اردگر دیگھیرا ڈال رکھا ہو۔پس گو ہم کمزور ہیں اور نہایت ہی کمزور ہیں مگر ہمیں زمین و آسمان کے خدا کی حفاظت حاصل ہے بشرطیکہ ہم اپنے تئیں اس کے اہل ثابت کریں " لے له ملخص از روزنامه المصلح کراچی یکم جنوری ۶۱۹۵۴ سر یکم مصلح ۱۳۳۳ پیش ماده