تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 137 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 137

۱۲۷ وہاں وہاں ہوئیں آباد مسجدیں اپنی جہاں خدا کا تصور بھی تھا جنوں کی دلیل یہ ان غریبوں کی قربانیوں کا ثمرہ ہے سمجھتے ہیں جنہیں اہلِ جہاں حقیر و ذلیل اگر چہ شاہ بھی آئیں گے فرطِ زر لے کر گرانی ہے اس زیر گوہر پہ یہ متابع قلیل خدا کی راہ میں انیس سالہ جد و جہد خدا کے فضل سے پہنچی یہ پایہ تکمیل وفور شکر سے ناہید بھی ہے سر سجود شریک قافلہ تھا یہ لفضل رب جلیل یہ سال منزل مقصود کا نشاں ہے فقط یہ سنگِ میل نئے عزم کہ گیا تشکیل ترے ایاز ہیں محمود منتظر تیرے اشارہ چاہیے کچھ اور انہیں بیٹے تعمیل لله فصل دوم جال الانه قادریان ۱۳۳۲/۶۱۹۵۳ پیش تحریک احمدیت کے دائمی مرکز قادیان میں اس سال بھی ۲۶ - ۲۷-۲۸ دسمبر / فتح کو جلسہ سالانہ منتقد ہوا جو تقسیم برصغیر کے بعد ساتواں جلسہ تھا۔اسی جلسہ کے لئے سیدنا حضرت المصلح الموعود نے بذریعہ تار ایک خصوصی پیغام دیا تھا جو پاکستانی قافلہ کے امیر چوہدری محمد اسد اللہ خان صاحب بیرسٹرایٹ لاء و امیر جماعت احمدیہ لاہور نے اجلاس اوّل میں پڑھ کر سنایا۔چوہدری صاحب نے تار کا اُردو ترجمہ کرتے ہوئے فرمایا :- حضرت اقدس نے جو پیغام الہ سال فرمایا ہے وہ اپنے الفاظ کے اعتبار سے بے شک مختصر ہے مگر اپنے معانی اور مفہوم کے لحاظ سے بہت وسیع ہے۔حضرت مصلح موعود نے تمام حاضرین له روزنامه المصلح کراچی ۱۳ اگست ۱۳/۶۱۹۵۳ ظهور ۱۳۳۲ ش ص :