تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 133
۱۲۶ نیز فرمایا : " ہر دور کے بعد ایک کتاب لکھی جائے جس میں تمام حصہ لینے والوں کے نام محفوظ کئے جائیں اور اس کتاب کو جماعت کی لائبریریوں اور مساجد میں رکھا جائے تا آئندہ آنے والے اسے پڑھیں اپنی قربانیوں کا اس سے مقابلہ کریں اور دیکھیں کہ انہوں نے کسی روح سے کام کیا ہے " لے حضرت المصلح الموعود کی ہدایت کے ماتحت تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان ربوہ نے جون ۱۹۵۹ء میں تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین کی مفصل فہرست شائع کر دی جو ۴۸۶ صفحات پر مشتمل اور حضرت چوہدری برکت علی خان صاحب پینشنر وکیل المال تحریک جدید کی ان تھک محنت اور عرق ریزی کا نتیجہ تھی۔ر اس فہرست کا دیباچہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے تحریر فرمایا اور حضرت صاجزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل الاعلیٰ تحریک جدید نے اُس کے ابتدائی حصہ زیر عنوان " تحریک جدید کا سارا مسودہ خود پڑھا منظوری دی اور اس کے اخراجات منظور کرائے میکرم چوہدری عبد الرحیم صاحب چیمہ ہیڈ کلرک نے السابقون الاولون کی اس کتاب کے صحیح اور بر وقت حسابات بنانے میں حضرت چوہدری برکت علی خان صاحب کی مدد کی۔بعد ازراں سید منعم الحسن صاحب کلرک وکالت مال نے ہر مجاہد کے بقایا جات کا حساب بنا کر اس کی وصولی کے لئے خاص جد وجہد کی۔اس مطبوعہ فہرست کے مطابق تحریک جدید کے انیس سالہ جہاد میں شرکت کرنے والے مجاہدین کی کل تعداد ۵۴۲۲ بنتی ہے۔جماعت احمدیہ کے مشہور شاعر جناب عبد المنان صاحب ناہید نے تحریک جدید کے کامیاب و کامران اور مظفر و منصورہ انیس سالہ دور اول کے اختتام پذیر ہونے پر درج ذیل نظم کہی :- دفتر اول کا مجاہد اپنے حضور میں" خدا کی راہ میں مالی جہاد کی تحریک ہے تیرے عزم و فراست کی چمکتی دلیل ہزاروں خشک زمینوں کو کر گیا سیراب یہ قطرہ قطرہ کہ دریا میں ہو گیا تبدیلی زمین کے تیرہ کنارے بھی ہو گئے روشن کہاں کہاں تیری تبلیغ کی گئی قندیل دیار جن میں تھیں رقصاں جری کلیسا کی اذانیں ان کی فضاؤں میں ہو گئیں تحلیل له روزنامه المصلح" کراچی اور دسمبر ۶۱۹۵۳ ص :