تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 119 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 119

۱۱۲ خصوصیت سے ملحوظ رکھا جائے گا :- ا - وہ صحابہ کرام جو ربوہ میں موجود ہیں۔مختلف تعلیمی ادارہ جات کے نمائند ہے۔سلسلہ کے وہ مہمان جو عارضی طور پر باہر سے ربوہ میں آئے ہوئے ہوں۔۔ربوہ کے غرباء اور مساکین میں سے ایک حصہ۔اس پروگرام کے عین مطابق صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے دفاتر کو مناسب طریق پر سجایا گیا اور ان کی عمارتوں پر حکومت پاکستان کا جھنڈا اور لوائے احمدیت ہرایا گیا۔جگہ جگہ خوش نما قطعات اور بورڈ آویزاں کئے گئے اور جا بجا نگلنے رکھے گئے حضور کے استقبال کے لئے دفاتر کے گیٹ پھولوں اور پتوں سے مزین کئے گئے اور احاطہ دفاتر صدر انجمن احمدیہ میں ایک شامیانہ نصب کیا گیا جس کے نیچے آنے والے معززین کے لئے کئی سو گر سیاں اور کوچ قرینہ کے ساتھ لگائے گئے اور لاؤڈ سپیکر کا بھی انتظام کیا گیا۔افتتاح کے لئے 19 ماہ نبوت / نومبر کی تاریخ مقرر تھی۔اس دن ٹھیک دس بجے سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ دفاتر کے معائنہ اور اختتامی دعا کے لئے کار میں تشریف لائے۔اس موقعہ پر پروگرام کے مطابق چار پیکر سے بطور صدقہ ذبح کئے گئے اور اُن کا گوشت غریبوں میں تقسیم کیا گیا۔ہر دو دفاتر کی درمیانی سڑک پر مغربی گیٹوں کے سامنے تحریک جدید کے وکلاء اور صدر انجین احمدیہ کے ناظر حضور کے استقبال کے لئے کھڑے تھے۔حضور بمطابق پروگرام پہلے دفاتر تحریک جدید کے احاطہ میں تشریف لے گئے جہاں تھوڑی دیر کے لئے اطفال الاحمدیہ نے عنایت اللہ صاحب انسٹرکٹر کی سرکہ دگی میں پی ٹی کا مظاہرہ کیا جو حضور نے ملاحظہ فرمایا اور پھر دفاتر تحریک جدید کے اندر تشریف لے گئے اور کمروں کا معائنہ فرمایا معائنہ کے وقت تمام عملہ اپنے اپنے کمروں میں حسب ہدایت کام کرتا رہا صرف قائم مقام وکیل اعلیٰ صاحبزادہ مرزہ امبارک احمد صاحب اور ناظر صاحب اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ اور بعض دوسرے دوست حضور کے ہمرکاب تھے۔دفاتر تحریک جدیدیں سب سے پہلے حضور دفتر وکالت تبشیر میں تشریف لے گئے وہاں دفتر کو ملاحظہ فرمانے کے بعد حضور نے ہدایت فرمائی کہ ہر ملک کے علیحدہ علیحدہ بڑے بڑے نقشے دفتر کی دیواروں پر چاروں طرف آویزاں ہونے چاہئیں تا جماعت کی تبلیغی سرگرمیوں کا ہر وقت صحیح طور پر اندازہ ہوتا رہے۔اس معائنہ کے وقت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وكيل التبشير و قائم مقام وکیل اعلیٰ موجود تھے۔اس کے بعد حضور دفتر