تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 116
1۔9 دوسرا باب فصل اقول مرکزی دفاتر کا افتتاح اور حضرت مصلح موعود کا بصیرت افروز خطاب ربوہ میں صدر انجمن احمدیہ پاکستان اور تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان کے مستقل مرکزی دفاتر کی بنیاد حضرت خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کے مقدس ہاتھوں سے اس ماہ ہجرت ۱۳۲۹ اش / ۳۱ مئی ۱۹۵۰ ء کو رکھی گئی تھی۔اس کے کچھ عرصہ بعد تعمیر کا کام شروع ہوا۔اس دوران صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے کارکنان اپنے عارضی کچے دفاتر میں ہی کام کرتے رہے لیے مرکزی دفاتر کی عمارات خدا تعالیٰ کے فضل سے پایہ تکمیل ه یه مرکزی دفاتر ابھی زیر تعمیر تھے کہ حضرت مصلح موعود نے مشاورت ۱۹۵۲ء کو خطاب کر کے فرمایا :۔" عمارت کی تاریخ اور ریکار ڈ کو دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ ربوہ کی تمام عمارات میری ممنونِ احسان ہیں۔چاہیے ناظریہ کہ دیں کہ میں بڑا ظالم ہوں لیکن وہ یہ نہیں کہ سکتے کہ کوئی ایک عمارت بھی نظارت نے بنوائی ہے۔یکس نے روزانہ سختیاں کر کر کے اور یہ کہہ کر کہ جب تک فلاں عمارت نہ بنے کا رکن دو گھنٹہ زائد وقت دفاتر میں بیٹھیں۔یہ عمارتیں بنوائی ہیں۔صدر انجمن احمدیہ کے دفاتر کا کام میں نے سب سے اچھے آدمی کو دیا تھا اور ادھر تحریک جدید کے دفاتر کا کام یکں نے چوہدری فقیر محمد صاحب مرحوم کے سپرد کیا تھا مگر دونوں دفاتر والوں نے سستی سے کام لیا ہے۔اس وقت یہ شکوہ تھا کہ اینٹیں نہیں ملتیں۔اب انہیں ملنے لگ گئی ہیں بلکہ شکایت ہے تو یہ کہ اینٹیں اُٹھائی نہیں جاتیں اینٹیں بہت زیادہ ہیں۔(باقی اگلے صفحہ پر )