تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 108 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 108

١٠٣ مَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فرمایا تو الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصلحت فرمایا حضرت ابو بکر رین سے نہیں فرمایا۔حضرت عورت سے نہیں فرمایا۔حضرت عثمان سے نہیں فرمایا۔حضرت علی سے نہیں فرمایا۔پھر اس کا کہیں ذکر نہیں کہ خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ صرف پہلے مسلمانوں سے کیا تھا یا پہلی صدی کے مسلمانوں سے کیا تھا یا دوسری صدی کے مسلمانوں سے کیا تھا بلکہ یہ وعدہ سارے مسلمانوں سے ہے چاہے وہ آج سے پہلے ہوئے ہوں یا ۲۰۰ یا ۴۰۰ سال کے بعد آئیں وہ جب بھی امنوا وَعَمِلُوا الصّلِحت کے مصداق ہو جائیں گے وہ اپنی نفسانی خواہشات کو مار دیں گے۔وہ اسلام کی ترقی کو اپنا اصل مقصد بنا لیں گے شخصیات، جماعتوں، پارٹیوں جتھوں، شہروں اور ملکوں کو بھول جائیں گے تو اُن کے لئے خد اتعالیٰ کا یہ وعدہ قائم رہیگا که لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ۔یہ وعدہ اللہ تعالیٰ نے تمام لوگوں سے چاہے وہ عرب کے ہوں ،عراق کے ہوں ، شام کے ہوں ، مصر کے ہوں، یورپ کے ہوں، ایشیا کے ہوں، امریکہ کے ہوں، جزائر کے ہوں، افریقہ کے ہوں کہا ہے کہ اَستَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ وہ انہیں اس دنیا میں اپنا نائب اور قائمقام مقرر کہ لیگا اب اس دنیا میں شام ، عرب اور نائیجیریا، کینیا، ہندوستان، چین اور انڈونیشیا ہی شامل نہیں بلکہ اور ممالک بھی ہیں۔پس اس سے مراد د نیا کے سب ممالک ہیں گویا وہ موعود خلافت ساری دنیا کے لئے ہے فرماتا ہے وہ تمہیں ساری دنیا میں خلیفہ مقرر کرے گا۔كما اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ اسی طرح جس طرح اس نے پہلے لوگوں کو خلیفہ مقرر کیا۔اس آیت میں پہلے لوگوں کی مشابہت ارض میں نہیں بلکہ استخلاف میں ہے گویا فرما یا ہم انہیں اسی طرح خلیفہ مقررہ کریں گے جس طرح ہم نے پہلوں کو خلیفہ مقرر کیا اور پھر اس قسم کے خلیفے مقرر کریں گے جن کا اثر تمام دنیا پر ہو گا پس اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کو یا درکھو اور خلافت کے استحکام اور قیام کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہو۔تم نوجوان ہو تمہارے حوصلے بلند ہونے چاہئیں اور تمہاری عقلیں تیز ہونی چاہئیں تا کہ تم اس کشتی کو ڈوبنے اور غرق نہ ہونے دور تم وہ چٹان نہ بنو جو دریا کے رخ کو پھیر دیتی ہے بلکہ تمہارا یہ کام ہے کہ تم وہ چینل ( CHANNAL ) بن جاؤ جو پانی کو آسانی سے گزارتی ہے تم ایک ٹنل