تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 88
۸۳ گوجرہ کی جماعت نے بھی اپنے اخلاص کے ثبوت میں حضور کی خدمت میں دودھ و سوڈا واٹر پیش کیا۔دفتر پرائیویٹ سیکرٹری مکرم چوہدری نصیر احمد خان صاحب اور اسی طرح ملتان گوجرہ اور لائل پور کی جماعتوں کا خاص طور پر شکر یہ ادا کرتا ہے جنہوں نے حضور حضہ کے اہل بیت اور خدام کی خدمت میں نمایاں حصہ لیا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب دوستوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور انہیں پیش از پیش خدمت دین و ملت کی توفیق عطا فرمائے۔اسر اگست کو چھ بجے شام حضور ربوہ اسٹیشن پر پہنچے۔مرکزی جماعت کے قریباً تمام افراد اسٹیشن پر صف بستہ کھڑے تھے حضور نعرہ ہائے تکبیر کے درمیان گاڑی سے اُترے اور پھر حضور نے تمام احباب کو شرف مصافحہ عطا فرمایا اور پھر قصر خلافت میں تشریف لے گئے۔چوہدری محمد شریف صاحب چک 9 شمالی، چودھری نذیر احمد صاحب چک کره جنوبی ضلع سرگودہا ، چوہدری عبد الرزاق صاحب، چوہدری مظفر احمد صاحب ، چوہدری منظور احمد صاحب اور چوہدری رشید احمد صاحب چک ۱۲ گوکھو وال ضلع لائل پور نے دوران سفر بطور والنٹیر نہ اپنے آپ کو پیش کیا۔یہ سب نوجوان اخلاص اور تن دہی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔دفتران سب کا شکریہ ادا کرتا ہے۔فجزاهم الله احسن الجزاء فصل ششم حضرت سیدہ ام داؤں کی وفات اس سال کا ایک المناک واقعہ حضرت سیدہ مقیم دائود (بیگم صاحبہ حضرت علامہ میرمحمد اسحق صاحب ) ه روزنامه "المصلح کراچی مورخہ ۶ ستمبر ۶/۶۱۹۵۳ تبوک ۳۳۲ اهش ص۶