تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 544 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 544

۵۴۲ اور مولانا دل سے کہیں زیادہ سختی کے ساتھ پابند ہو۔بیک گردش قلم خارج از اسلام قرار دے دینا ایسی افسوسناک بلکہ شرمناک جسارت ہے جس کی اسلام کی ۱۳۰۰ سال کی تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں مل سکتی۔غور کیجیئے کہ ایک شخص جو خدا اور رسول کا کلمہ پڑھتا ہے اسلامی شریعت پر عمل کرتا ہے اور اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے کسی کو کیا حق حاصل ہے کہ اس کو محض اس بناء پر خارج از اسلام قرار دید ہے کہ ختم نبوت کے بارے میں اس کا عقیدہ عام مسلمانوں کے عقیدہ سے کچھ مختلف ہے۔کراچی اور لاہور میں جن لوگوں نے اس فتنہ کو اٹھایا ہے وہ پاکستان کے دوست نہیں ہیں بلکہ نہایت خطرناک دشمن ہیں۔ہمارے خیال میں راولپنڈی کی سازش سے کم مضرت رساں اور خطرناک یہ شورش نہیں ہے۔اس وقت پاکستان گورنمنٹ کا فرض ہے کہ اس قسم کی فتنہ انگیز تحریکوں کو قطعی کچل دے ورنہ اگر مولویوں اور کٹھ ملاؤں کی رسی ڈھیلی کر دی گئی تو یہ فتنہ احمدیوں کے بعد دوسرہ اسلامی فرقوں کو بھی سمیٹ لے گا۔یقین کیجئے کہ ملاوں کو اگر اس ایجی ٹیشن میں حکومت کی گز درمی یا زمی کی وجہ سے کچھ بھی کامیابی ہوئی تو پھر اس فرقہ وار تعصب کے سیلاب سے دوسرے مسلم فرقوں کا محفوظ رہنا بھی محال ہو گا اور پھر اس کا انجام پاکستان کے لیے جس قدر تباہی اور مہلک ہوگا اس کا اندا نہ سمجھدار شخص ہی کر سکتا ہے۔" کراچی اور لاہور کی تازہ خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی مرکزی اور صوبائی سے حکومتیں اس خطر ناک فتنہ کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں چنانچہ کراچی اور لاہور میں اب تک کم و بیش ڈیڑھ ہزار گرفتاریاں ہو گیا ہیں اور لاہور کے کئی روزانہ اردو وانباتا کی اشاعت، ایک ایک سال تک روک دی گئی۔مولانا اختر علی خان ایڈیٹر زمیندار“ اور اس تحریک کے دوسرے کئی سرغنہ گرفتار کر لیے گئے ہیں۔حکومت پوری مستعدی اور سختی کے ساتھ اس فتنہ انگیز تحریک کو کچل دینے کا قطعی فیصلہ کر چکی ہے جیسا کہ لاہور اور کراچی کے تازہ سرکاری بیانات میں اعلان کر دیا گیا یقینا پاکستان گورنٹ کو ایسا ہی کرنا چاہیئے۔وگرنہ اگر ه نقل مطابق اصل تباہ کن ہونا چاہیے )