تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 540 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 540

۵۳۸ اندرون ملک قادیانیت کا فروغ ! اندرون ملک، قادیانیوں کو اس حد تک فروغ حاصل ہوا کہ :-۔۔تقسیم ملک کے کچھ عرصہ بعد تک ان کا جو مرکز می بجٹ ایک ڈیڑھ لاکھ کا تھا، اب دو اڑھائی کروڑ تک جا پہنچا اور انہوں نے اس سال کے آغانہ میں، اپنی 20 سالہ جوبلی منانے کے لیے۔اکروڑ کی رقم کے وعدے اپنے خلیفے کے حضور پیش کیے۔ہ فوج میں ان کا اثر اس حد تک بڑھا کہ بہ خطرہ ہر ہوش مند کو محسوس ہونے لگا کہ اگر اب یہاں خدانخواستہ کوئی فوجی انقلاب آتا ہے تو کہیں وہ " قادیانی حکومت کی صورت میں نہ ہو" قادیانیوں نے مسلم معاشرے میں اس حد تک نفوذ حاصل کیا کہ علمائے دین کے متفقہ فتقومی اور متعدد عدالتوں کے قطعی فیصلوں کے برعکس، ہزاروں مسلم خاندانوں نے قادیانیوں سے رشتے ناطے کے روابط قائم کیے اور ایک اہم تعداد ہمارے اہل سیاست اور اصحاب مال جاو کی ایسی اس ملک میں موجود ہے، جونیم نادریانی یا کم ان کے قادیانیوں کے خلاف ہر قسم کے جاذبہ مغائرت سے تہی دامن ہے اور وہ یہ بات ان کے لیے اچنبھے کی ہے کہ قادیانی غیر مسلم ہیں اور ان سے معاشرتی تعلقات شرعا ممنوع ہیں۔قادیانیوں کی یہ ترقی، اگر چہ مسلمانوں کی دین سے دوری کے باعث مھتی مگر اس میں شبہ کی گنجائش نہیں کہ قادیانی ایک گرمجوش جماعت کی حیثیت سے مسلسل اور مہم مصروف تبلیغ واشاعت تھے اور اس امت کے افراد نے فی الواقعہ ، اپنے باطل مقصد سے لگن ، اس کے لیے محنت اور ایثار سے بھی کام لیا اور اس۔۔۔گردہ کے بیشتر افراد۔۔۔اپنے مشن میں مخلص تھے، اور یہی اخلاص انہیں ہر وقت عمل کے تسلسل پر مجبور کرتا رہا۔۴ - ایک احراری لیڈر مولانا عبید اللہ احراز صدر مجلس احرار اسلام پاکستان لانپور نے جماعت احمدیہ کے اتحاد تنظیم اور ایثار کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے لکھا :۔