تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 474
چھٹا باب خدا کی قدرت ، وہ علماء جو تحقیقاتی عدالت کی کارروائی نام نہاد علمائے دین کے افسوسناک میں اس جوش خروش کے ساتھ شامل ہوئے تھے کہ بیانات کا شدید رد عمل وہ احمدیوں کو تحقیقات کیش سے غیر مسلم اقلیت تسلیم کرا کے چھوڑیں گے عدالت میں مسلم کی تعریف کرنے سے قاصر رہے۔جس کا پاکستان اور بیرونی ممالک میں شدید رد عمل رونما ہوا۔جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔اس رد عمل کا اندازہ کرنے کے لیے صرف چند تاثرات کا مطالعہ کافی ہو گا :- -1 علماء اور فتنہ تکفیر جمعیتہ العلمائے ہند کے ایک متوسل خصوصی کے قلم سے حضرت مدیر صدق جدید دامت برکاتہم پاکستان کو تو چھوڑیئے اینٹی احمد یہ تحریک نے علماء کرام کو اپنوں اور غیروں کی نظروں میں اس قدر ذلیل اور رسوا کیا ہے کہ مجموعی حیثیت سے اس کی کوئی نظیر تاریخ میں نہیں مل سکتی۔حق یہ ہے کہ پاکستان کے علماء نے اپنی گردنمیں خود اپنے ہاتھوں سے کائی ہیں۔اور اپنے وقار پر خودی خاک اڑائی ہے ، لطعہ یہ ہے کہ اس حادثہ کا اعتراف دوسرے لوگ تو کر لیں گے خود علماء کرام ہرگز نہ کریں گے۔حق کا ناحق سودا ران کے سر پر ہمیشہ سوار رہا ہے انہوں نے اپنی غلطیوں سے سلطنتیں تباہ کر ڈالی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کی تکفیر بازی اُن کی اور مسلمانوں کی قبر کھو دیھکی ہے۔ان لاہور میں جو تحقیقاتی کمیشن علماء کرام سے شہادتیں لے رہا ہے اس نے نہ صرف علماء کے وقار ہی کو بلکہ علم وفضل کو بھی بے نقاب کر ڈالا ہے۔شہادت دینے گئے تھے اس بات کی کہ قادیانی کافر ہیں