تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 468 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 468

اس سے زیادہ عقیدے اور اس سے زیادہ عمل کی ضرورت نہیں ہے مولانا ابوالاعلیٰ مودودی امیر جماعت اسلامی - سوال :۔از راہ کرم مسلم کی تعریف کیجیے ؟ جواب: - دو شخص مسلم ہے جو (1) توحید پر (۲) تمام انبیاء پر (۳) تمام اسلامی کتابوں پر روی ملائکہ پر (۵) یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو۔سوال : کیا ان باتوں کے محض زبانی اقرار سے کسی شخص کو مسلم کہلانے کا حق حاصل ہو جاتا ہے۔اور آیا ایک مسلم مملکت ہیں اس سے وہ سلوک کیا جائے گا جو مسلمان سے کیا جاتا ہے۔جواب : جی ہاں۔سوال :- اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں ان تمام باتوں پر ایمان رکھتا ہوں تو کیا کسی شخص کو اس کے عقیدے کے وجود پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے ؟ جواب: جو پانچ مشرائط میں نے بیان کی ہیں وہ بنیادی ہیں جو شخص ان شرائط میں سے کسی شرط میں تبدیلی کر ے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا۔غازی معراج الدین منیر : سوال :۔از راہ کرم مسلم کی تعریف کیجیے : جواب یہ میں ہر اس شخص کو مسلمن سمجھتا ہوں جو کلمہ لا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ پر ایمان کا اقرار کرتا ہے اور رسول پاک صلعم کے نقش قدم پر چل کر زندگی بسر کرتا ہے " مفتی محمد اور لیس جامعہ اشرفیہ میلہ گنید - لاہور - سوال :۔از راہ کرم مسلمان کی تعریف کیجیئے ؟ جواب: لفظ مسلمان فارسی کا لفظ ہے۔مسلم کے لیے فارسی میں جو لفظ مسلمان بولا جاتا ہے اس میں اور لفظ مومن میں فرق ہے۔میرے لیے یہ ناممکن ہے کہ میں لفظ مومن کی مکمل تعریف کروں۔کیونکہ اس امر کی وضاحت کے لیے بے شمار صفحات درکار ہیں۔کہ مومن کیا ہے جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا اقرار کرتا ہے۔وہ مسلم ہے۔اس کو توحید الہی ، رسالت انبیاء اور یوم قیامت پر ایمان رکھنا چاہیئے جو شخص اذان با قربانی پر ایمان نہیں رکھتا۔وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔اس طرح بیشمار