تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 417 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 417

چوتھا باب تحقیقاتی عدالت میں صدر انجن احمدیہ کیطرف سے داخل کردہ تبصرے تحقیقاتی عدالت میں صدر انجمن احمد یہ ربوہ کی طرف سے مولانا ابو الاعلیٰ صاحب مودودی کے تحریر می بیان پر تبصرہ ہے کہ تحقیقاتی عدالت کے دینی اسوالات کے جوابات اور مولانا مورروی صاحب کے جوابات پر تبصرہ ، نیز مجلس احرار کے تحریری بیان پر تبصرہ بھی شامل ریکارڈ کیا گیا یہ یہ سہرستہ تبصرے مولانا جلال الدین صاحب شمس نے تحریہ فرمانے تھے جن کو بعد میں الشركة الاسلامیہ لمٹیڈ ربوہ نے شائع کردیا مولانا ابوالاعلی مودودی کے بیان پر تبصرہ ایسا شاندار اور مدل و مسکت تھا کہ غیر احمدی حلقوں میں بھی اس کو بہت پسند کیا گیا۔یہیں کے ثبوت میں بطور نمونہ ایک خط درج ذیل کیا جاتا ہے جو سید محمد احمد صاحب جیلانی نے حضرت مصلح موعور کی خدمت میں لاہور سے ۱۲۴ اکتوبر ۱۹۵۳ء کو لکھا تھا۔مکرمی و مهتر می جناب میاں صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ بعد ادائے آداب کے عرض ہے کہ ویسے تو میں بہت عرصہ سے آپ کی جماعت سے واقف ہوں لیکن عملی کوئی وابستگی نہیں ہے گو میرا خیال ہمیشہ آپ کی جماعت کے لوگوں کے متعلق اچھا ہی رہا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ میں نے ان کو اچھا ہی پایا ہے لیکن یہ رازہ مری سمجھ میں نہیں آیا کہ ایسا کیوں ہے اور نہ ہی میں نے پورے طور سے سمجھنے کی کوشش کی ایک سرسری خیال میں تھا کہ یہ لوگ اچھے ہیں۔پچھلے فسادات میں جو کچھ پنجاب میں ہوا اس سے میں خوب واقف ہوں اور غالباً پنجاب کے ہر طبقہ ل به تبصرہ پہلے روزنامه المصلح کراچی را دسمبر ۱۹۵۳ء ۲ فتح ۱۳۳۲اہش کی ایک خاص اشاعت میں چھپا ه و به رپورٹ سالانہ صدر انجین احمدیہ پاکستان سراوه بابت سال ۵۴ - ۱۹۵۳ صفحه ۳۳