تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 404 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 404

۴۰۲ میسیج موجود پر ایمان لانے والے ہیں وہ مومن ہیں۔اور جو بیماری نہیں لائے خواہ ان کے نہ لانے کی کوئی وجہ ہو وہ کا فر ہیں۔کیا یہاں لفظ " کافر مومن کے مقابل پر استعمال نہیں ہوا ؟ جواب:۔اس عبارت میں مومن سے مراد وہ شخص ہے جو مرزا غلام احمد صاحب پر ایمان لاتا ہے۔اور کافر سے مراد وہ شخص ہے جو آپ کا انکار کرتا ہے۔عدالت کا سوال :- تو کیا مرزا غلام احمد صاحب پر ایمان لانا جزو ایمان ہے ؟ جواب: - جی نہیں۔یہاں پر لفظ مومن صرف مرزا غلام احمد صاحب پر ایمان لانے کے مفہوم کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے نہ کہ اسلام کے بنیادی عقیدوں پر ایمان لانے کے مفہوم میں۔سوال : - کیا جب کفر کے لفظ کے استعمال سے غلط فہمی اور تلخی پیدا ہونے کا احتمال ہے۔تو یہ بہتر نہیں ہوگا کہ یا تو اس کے استعمال کو قطعی طور پہ ترک کر دیا جائے یا اس کے استعمال میں بہت اختیاط برتی جائے ؟ جواب : - ہم ۱۹۲۲ء سے اس سے اجتناب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مولانا میکش کے سوال : - کیا آپ نے اپنی جماعت کے متعلق کبھی امت کا لفظ استعمال کیا ہے ؟ جواب :۔میرا عقیدہ ہے کہ احمد می علیحدہ امت نہیں ہیں۔اور اگر کہیں امت کا لفظ احمدیوں کے متعلق استعمال ہوا ہے تو بے توجہی سے ہوا ہوگا اور اس سے اصل مرا د جماعت ہے۔سوال : - ۱۳ اگست ۱۹۴۷ کا الفضل دیکھئے۔اس میں حسب ذیل عبارت ہے :۔اللہ تعالیٰ نے جو کام ہمارے سپرد کیا وہ کسی اور امت کے سپرد نہیں کیا۔پہلے انبیاء میں سے کوئی نبی ایک لاکھ کی طرف آیا۔کوئی نبی دو لاکھ کی طرف آیا اور کوئی دس لاکھ کی طرفت آیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم سوا لاکھ تھی یا ہوسکتا ہے کہ عرب کی آبادی آپ کے زمانہ میں دو تین لاکھ ہو۔بس یہی آپ کے پہلے مخاطب تھے۔لیکن ہمارے چھٹتے ہی چالیس کروڑ مخاطب ہیں۔