تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 400 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 400

۳۹۸ کے لیے مدار نجات مظہرایا۔جس کی آنکھیں ہوں وہ دیکھے اور رجب کے کان ہوں وہ سننے کا جواب: ہاں۔لیکن انہوں نے ایک بعد کی کتاب میں اس کی تشریح کی ہے مرگواہ نے ایک کتاب سے پڑھ کر سنایا ) سوال : کیا مرزا غلام احمد صاحب نے ان لوگوں کو مرتد کہا ہے جو احمدی بننے کے بعد اپنے قیدے سے پھر گئے ؟ جواب : - مرتد کا مطلب صرف یہ ہے کہ ایسا شخص جو واپس لوٹ جائے۔مولانا مودودی صاحب نے مبھی یہ اصطلاح استعمال کی ہے۔سوال: کیا آپ مرزا غلام احمد صاحب کو اُن مامورین میں شمار کرتے ہیں جن کا ما نامسلمان کہلانے کے لیے ضروری ہے ؟ جواب :۔میں اس سوال کا جواب پہلے دے چکا ہوں۔کوئی شخص جو مرزا غلام احمد صاحب پر ایمان نہیں لاتا دائرہ اسلام سے خارج قرار نہیں دیا جا سکتا۔سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کتنے سچے نبی گزرے ہیں ؟ جواب:۔میں کسی کو نہیں جانتا مگر اس اعتبار سے کہ ہمارے رسول کریم کی حدیث کے مطابق آپ کی امت کے علماء تک میں آپ کی عظمت اور شان کا انعکاس ہوتا ہے سینکڑوں اور ہزاروں ہو چکے ہوں گے۔سوال: کیا آپ اس حدیث کو سنا تسلیم کرتے ہیں ؟ جواب: ھاں۔سوال : - کیا آپ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مرزا غلام احمد صاحب ہمارے رسول کہ ہم کے سوا سب ابنیاء سے افضل تھے جواب:۔ہم ان کے متعلق صرف حضرت مسیح ناصری سے افضل ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔مولانا میکش کی جرح بتاریخ ۴ ۱۵۵ سوال:۔یہ مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے کہ عیسی بن مریم رسیح ناصری) قیامت سے پہلے پھر