تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 383
۳۸۲ سوال :۔اسلام کے بعض نکتہ چین کہتے کہ اسلام جیسا کہ ایک معمولی عالم دین اسے سمجھتا ہے ذہنی غلامی کو دائمی شکل دیتا ہے کیونکہ وہ دیانتداری سے مخالفت کرنے والوں کو چاہے وہ کتنے ہی دیانتدار ہوں ہمیشہ کے لیے جہنمی قرار دیتا ہے۔جواب : - میری رائے میں اسلام ہی صرف ایک ایسا مذہب ہے جو جہنم کو ابدی نہیں سمجھتا۔سوال : - کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت ان لوگوں تک بھی وسیع ہو گی جو مسلمان نہیں ہیں ؟ جواب : - یقینا - سوال : - کیا قوم کا موجودہ نظر یہ کہ ایک ریاست کے مختلف مذاہب کے ماننے والے شہریوں کو مساوی سیاسی حقوق حاصل ہوتے ہیں اسلام میں پایا جا تا ہے ؟ جواب : - يقيناً - سوال :۔ایک غیر مسلم حکومت میں ایک مسلمان کا اس صورت میں کیا فرض ہے اگر یہ حکومت کوئی ایسا قانون بنائے جو قرآن وسنت کے خلاف ہو ؟ بنواب : - اگر حکومت قانون بناتے وقت وہ اختیارات استعمال کرے جو وہ بحیثیت حکومت استعمال کر سکتی ہے تو مسلمانوں کو اس قانون کی تعمیل کرنی چاہیئے لیکن اگر یہ قانون پرسنل مومثلا اگر بیہ قانون مسلمانوں کو نمازہ پڑھنے سے روکے تو چونکہ یہ ایک بہت اہم سوال ہے اس لیے مسلمانوں کو ایسا ملک چھوڑ دینا چاہیے۔ایکن اگر سوال معمولی نوعیت کا ہو مثلاً وراثت۔شادی وغیرہ کا معاملہ ہو تو مسلمان کو اس قانون کو تسلیم کر لینا چاہیئے۔سوال : کیا ایک مسلمان کسی غیر مسلم حکومت کا وفا دار ہوسکتا ہے ؟ جواب : - يقينا - سوال :۔اگر وہ ایک غیر مسلم حکومت کی فوج میں ہو اور اسے ایک مسلم حکومت کے ساتھ لڑنے کے لیے کہا جائے تو اس صورت میں اس کا کیا فرض ہوگا ؟ جواب :۔یہ اس کا کام ہے کہ وہ دیکھے کہ آیا مسلم مملکت حق پر ہے یا نہیں۔اگر وہ سمجھے کہ سلم حکومت حق پر ہے تب اس کا فرض ہے کہ وہ استعفاء دیدے ، یا جیسا کہ بعض دوسرے ممالک