تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 378 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 378

جواب:۔ان کا ذکر قرآن کریم میں نام لے کر موجود نہیں۔سوال نہ کیا احادیث مسیح اور مہدی کے ظہور پر متفق ہیں ؟ جواب : ایسی کوئی حدیث موجود نہیں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ کوئی میرے ظاہر نہیں ہو گا۔یہاں تک مہدی کا تعلق ہے بعض حدیثوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اور سیح ایک ہی ہیں۔سوال : کیا تمام مسلمان متفقہ طور پر ان احادیث کو مانتے ہیں؟ جواب یہ جی نہیں۔سوال : - کیا ان احادیث سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ مسیح اور مہدی دو علیحدہ علیحد شخص ہوں گئے جواب:۔ہاں البعض احادیث سے ایسا ظاہر ہوتا ہے۔سوال : - ان احادیث کے مطابق جن میں مسیح اور مہدی کے ظہور کی پیشگوئی کی گئی ہے اقبال کے قتل اور یاجوج وماجوج کی تباہی کے کتنا عرصہ بعد اسرافیل اپنا پہلا صور پھونکے گا ؟ جواب :۔میں ان احادیث کو کوئی اہمیت نہیں دیتا - سوال:۔کیا آپ ان احادیث کو مانتے ہیں تین میں دخیال اور یا جوج وماجوج کا ذکر ہے ؟ جواب :۔اس سوال کا جواب دینے کے لیے مجھے ان احادیث کی پڑتال کرنا ہو گی۔وقال۔یا جوج وماجوج کا ذکر قرآن کریم میں موجو د ہے سوال : کیا سی یا مصدمی کو نبی کا رتبہ حاصل ہوگا ؟ جواب:۔جی ہاں۔سوال:۔کیا وہ دنیوی بادشاہ ہوں گے ؟ جواب :۔میرے نزدیک نہیں۔سوال: - کیا اس مفہوم کی کوئی حدیث ہے کہ مسیح جہاد یا جزیہ کے متعلق قانون منسوخ کر دے گا ؟ جواب : - ایک حدیث جزیہ کے متعلق ہے اور دوسری "حرب' کے متعلق۔ہم جزیہ کے متعلق حدیث کو تر جیح دیتے ہیں اور دوسری کو اس کی وضاحت سمجھتے ہیں ہم نہیں سمجھتے کہ جو الفاظ يحتى يصنع مدیث میں استعمال ہوئے ہیں ان کے معنے منسوخ کرنے کے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ اس لفظ کے معنے التوا کے ہیں۔۔