تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 342 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 342

3 (ج) اسی طرح اہلِ شیعہ کے نزدیک اہلسنت والجماعت سے مناکحت ناجائز ہے چنانچہ حضرات شیعہ کی حدیث کی نہایت مستند کتاب الفروع الکافی میں لکھا ہے :۔عن الفضل بن یسار قال قلت له بی عبد الله عليه السلام ان لا أتى اختا عارفة على راينا وليس على راينا بالبصرة الاقليل فانتجها من لا يرى راينا قال لا والفروغ الكافي من جامع الکافی جلد ۲ کتاب النکاح صلام امطبوعه نولکشور) یعنی فضل بن یسار سے روایت ہے کہ میں نے حضرت امام ابو عبد اللہ سے عرض کیا کہ میری اہلیہ کی ایک بہن ہے تو ہماری ہم خیال ہے لیکن بصرہ میں جہاں ہم رہتے ہیں شیعہ لوگ بہت تھوڑے ہیں کیا ہمیں اس کا کسی غیر شیعہ سے بیاہ کہ دوں با حضرت امام نے فرمایا ” نہیں (2) اسی طرح " امیر جماعت اسلامی کے نزدیک ایسے لوگوں کے لیے ان کی جماعت میں کوئی جگہ نہیں جو اپنی لڑکی یا لڑکے کی شادی کرتے وقت دین کا خیال نہ رکھیں۔روئیداد جماعت اسلامی حصہ سوم ما ) سوالنمرہ احمدیہ فرقہ کے نزدیک امیر المومنین کی Significance کیا ہے ؟ جواب: ہمارے امام کے عہدے کا اصل نام امام جماعت احمدیہ اور خلیفہ المسیح ہے لیکن بعض لوگ انہیں امیر المومنین بھی لکھتے ہیں اور ایسا ہی ہے جیسا کہ مولانا ابوالا علی صاحب مودودی امیر جماعت اسلامی کہلاتے ہیں یا سید عطاء اللہ شاہ بخاری امیر شریعت کہلاتے ہیں غالبا مودودی صاحب اور ان کی جھا نے یہ مراد نہیں لی ہوئی کہ باقی لوگ اسلامی جماعت سے باہر ہیں یا کا فر ہیں۔نہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے ماننے والوں نے یہ مراد لی ہوگی کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری شریعت پر حاکم ہیں اور وہ جو کچھ کہتے ہیں وہی شریعت ہوتی ہے۔جب کوئی احمدی حضرت امام جماعت احمدیہ کے لیے امیرالمومنین" کا لفظ استعمال کرتا ہے تو اس کی مراد یہی ہوتی ہے کہ آپ ان لوگوں کے جو بانی سلسلہ احمدیہ کو مانتے ہیں امیر ہیں لوگ اپنی عقیدت میں اپنے لینڈیوں کے کئی نام رکھ لیتے ہیں بعض تو کلی طور پر غلط ہوتے ہیں بعض جزوی طور پر مسیح ہوتے ہیں بعض کلی طور پر میچ ہوتے ہیں کوئی معقول آدمی ان باتوں کے پیچھے نہیں پڑتا جب تک کہ انیسی بات کو ایمان کا جند و قرار دیگر اس کے لیے دلائل اور برا ہیں نہ پیش کیے جائیں سابق مسلمانوں نے بھی بعض