تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 302
٣٠١ تھی۔آپ نے حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب درد ناظر امور عامہ کی معیت میں اپنے اہم فرائض کو سات آٹھ ماہ تک جبس بصیرت ، خوش اسلوبی اور جانفشانی سے ادا کیا اس کا اندازہ صرف وہی مخلصین جماعت لگا سکتے ہیں جنہیں اس زمانے میں آپ کے ماتحت کام کرنے کا موقعہ نصیب ہوا۔علاوہ ازیں اس دور کے ریکار ڈ میں آپ کے قلم مبارک سے جو ہدایات اور ارشادات اور خط و کتابت موجود ہے اس سے قطعی طور پر پتہ چلتا ہے کہ آپ نے حضرت المصلح الموعود کے احکام کی بجا آوری میں جزئیات اور تفصیلات تک کو بھی ملحوظ رکھا ہے بلاشبہ یہ ایک عظیم معرکہ تھا جس میں آپ کی عظیم الشان خدمات ہمیشہ نرین الفاظ سے لکھی جائیں گی۔جناب منظور احمد صاحب قریشی کا تحریری بیان ہے کہ : در جماعت احمدیہ نے جن دنوں اپنا کیس تحقیقاتی عدالت کے روبہ و پیش کیا میں اس زمانہ میں چوک نسبت روڈ لاہور پر بطور ٹائپسٹ کام کرتا تھا۔ہماری جماعت نے مکرم شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت لاہور کی کو بھی واقع ۱۳ ٹمپل روڈ لاہور میں اپنا دفتر قائم کیا ہوا تھا۔جماعت کو بعض ٹائپسٹ کی ضرورت پیش آئی تو لاہور سے مجھے اور ایک اور صاحب خلیل احمد - قریشی پنجاب سیکر ٹریٹ کو اور ربوہ سے حسن محمد خان صاحب عادت کو بلوایا گیا۔ہم روزانہ صبح کو بھی پر پہنچے جاتے تھے۔ہمیں مسورہ دیا جاتا تھا اور ہم اسے ٹائپ کرتے جاتے تھے اور پھر اصلاح کر کے دوبار و ٹائپ کرایا جاتا تھا۔ٹائپ شدہ مسودہ پر حضرت مولانا عبدالرحیم در د صاحب شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ اور ملک عبد الرحمن صاحب خادم ایڈووکیٹ گجرات وغیرہ راه والد ماجد ڈاکٹر قریشی لطیف احمد صاحب ہارٹ سپیشلسٹ فضل عمر مبینال) ولادت ۱۵ جولائی ۱۹۱۳ء - مولد ریاست اور تعلیم اجمیر شریف میں حاصل کی پھر فوج میں ملازم ہو گئے قیام پاکستان کے بعد لاہور آگئے ۲۵ دسمبر ۱۹۴۷ء سے لیکر 4 ار مارچ ۱۹۸۷ د تک لاہور میں ٹائپ کا کام کیا۔آپ کے ادارہ کا نام ٹائپ کا رنہ تھا۔آپ مولانا عبد المالک خاں صاحب مربی سلسلہ کے سمبندھی ہیں۔آج کل آپ اپنے صاحبزادہ قریشی لطیف احمد صاحب کی کو بھی ۱ دارالعلوم وسطی ریوہ میں قیام پذیر ہیں۔١٨ و