تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 21
تاریخ احمدیت کی سولہویں جلد میں ۱۹۵۳ء کے دور ابتلاء کا چار حصوں میں تذکرہ کیا جا رہا ہے۔پہلے حصہ میں اُن زمره گداز روح فرسا در دانگیز اور صبر آنها واقعات کی تفصیل درج ہے جو مظلوم احمدیوں کو مختلف صوبوں اضلاع اور مقامات میں پیش آئے یہ تفصیل ایک تو اُن مکتوبات سے اخذ کی گئی ہے جو اس زمانہ میں حضرت مصلح موعود کی خدمت اقدس میں یا مرکز میں موصول ہوئے ، دوسرے اُن چشم دید بیانات سے جو فسادات کے بعد سلسلہ احمدیہ کے محقق و فاضل جناب مہاشہ ملک فضل حسین صاحب مرحوم نے تصویر کی خصوصی ہدایت پر بڑی محنت اور عرقریزی سے جمع فرمائے تھے۔علاوہ انہیں تحقیقاتی عدالت کی مطبوعہ راپورسٹ سے بھی استفادہ کیا گیا ہے دوسرا حصہ سید نا حضرت مصلح موعود کی حیرت انگیز محنت و ریاضت ، عدیم المثال رہنمائی پیغامات مرکز سے اطلاعات کا انتظام اور خاندان حضرت مسیح موعود کے بے نظیر مبرد استقلال جیسے اہم امور پرمشتمل ہے۔تیسرا حصہ تحقیقاتی عدالت میں وکلاء احمدیت کی شاندار نمائندگی اور حضرت مصلح موعود کے ایمان افروز بیان سے متعلق ہے۔چوتھے حصہ میں اس جماعتی ابتلاء کی عظیم الشان برکات اور اس کے نتیجہ میں۔دینا ہونے والے نصرت خداوندی کے نشانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔آخر میں اس دور کی بعض اہم تحریرات ضمیمہ کی صورت میں منسلک کی گئی ہیں۔له وفات ۱۸ ستمبر ۱۹۷۵ء