تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 286 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 286

YAN جماعت احمدیہ کا اصول ہے کہ حکومت اور ملک کو مظبوط کیا جائے۔اور مسلمانوں کے فرقوں میں مودت اور یگانگت پیدا کی جائے۔قرار داد مقاصد متعلقہ دستور اساسی پاکستان یا تفصیلات دستور اساسی پاکستان میں جو اساسی اصول منظور ہو چکے ہیں یا ہوں ان کو نظر انداز کئے بغیر ہم سمجھتے ہیں کہ ان دنوں ملک میں میں قسم کی تشویش د شورش پیدا کردے گئی ہے۔اسے دیکھتے ہوئے جماعت احمدیہ کے لیے بھی ضروری ہے۔کہ وہ کوئی ایسا قدم اٹھائے جو طبیعتوں میں سکون پیدا کرنے اور اشتعال ٹھنڈا کرنے میں محمد ہو۔تحریر و تقریر میں انتہائی نرمی اختیار کی جائے پس ہم جماعت ہائے احمدیہ افراد جماعت سے درخواست کرتے ہیں۔کہ وہ (1) جماعتی جلسوں کو بیت اندکی یا اپنے ہاں یا کرایہ پر لیے ہوئے ہال یا اپنے پرائیومیٹ احاطوں یا یا کرایہ پر لیے ہوئے احاطوں تک محدود رکھیں۔تا کسی قسم کے اشتعال کا موقعہ پیدانہ ہو۔(۲) جہاں پبلک جلسوں کی ضرورت پیش آجائے اور اگر حکام کی طرف سے اجازت کی ضرورت ہو اور اجازت مل جائے ) تو ایسے جلسوں میں متنازعہ عقائد کو زیر بحث نہ لایا جائے اور کسی ایسے طریق کو روانہ رکھا جائے۔جس کے نتیجہ مں فتنہ اور اشتعال پیدا ہونے کا اندیشہ ہو۔بلکہ تمام مواقع پر تقریه در تحریمہ میں انتہائی نرمی در شفقت اختیار کی جائے۔اور اعلیٰ اخلاق شرافت ، مردت رواداری اور محبت کے طریق کو مد نظر رکھتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا جائے۔۔اس عرصہ میں پاکستان کے اندر مباحثہ اور مناظرہ کے طریق کو بالکل بند کر دیا جائے جماعتہائے احمدیہ اور افراد جماعت اس امر کی پوری احتیاط کریں کہ مسلمانوں کے دیگر فرقوں کے ساتھ متنازعہ عقائد پر مباحثہ اور مناظرہ نہ کیا جائے تبدیلی عقیدہ کی غرض سے جماعت کی طرف سے کوئی اقدام نہ کیا جاے اس کے یہ منی ہرگز نہیں کہ جماعت کی طرف سے اخبارات رسائل اور کتب میں احمد یہ عقائد کی تشریح اور توضیح پر کوئی روک ہوگی یا اعتراضات کا مناسب جواب نہ دیا جائے گا۔لیکن کوئی غیر احمدی ان کی خریداری یا مطالعہ پرمجبور نہیں۔اور ن یہ مراد ہے کہ شخصی گفتگو میں سوال کے جواب میں عقائد کی وضاحت سے پر ہیز کیا جائے۔سے متن میں مسجد کا لفظ ہے (ناقل ؟