تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 274 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 274

ملک محمد عبد اللہ صاحب مولوی فاضل ان دنوں نظارات یک محمد عبداللہ صاحب کی نظر بندی | تالیف و تصنیف کے مصنف کے فرائض انجام دے رہے تھے حضرت مصلح موعود نے صوبہ پنجاب کے حالات کی اطلاع حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خانصاحب تک پہنچانے کا کام آپ کے سپرد فرمایا ہوا تھا کہ اسی دوران آپ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔آپ ڈیڑھ ماہ تک پہلے پندرہ دن جھنگ میں اور بعد انساں لاہور میں نظر بندر لکھے گئے۔چنانچہ ملک صاحب موصوف تحریر فرماتے ہیں محترم مکرم حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا قیام کراچی میں تھا۔پنجاب میں جو حالات جماعت کے خلاف پیدا کیے جارہے تھے اور جو کارروائیاں کی جاتی تھیں ان کی اطلاع جناب چوہدری صاحب کراچی دینے کے لیے خاکسار کو تجویز کیا گیا۔چنانچہ مارچ کی ۹٫۸ تاریخ کو حضرت مصلح موعود نے شام کے وقت اس عاجز کو قصر خلافت میں بلایا۔وہاں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی موجود تھے۔انہوں نے فرمایا کہ صبح تم نے کراچی جانا ہے اور کچھ مزوری خطوط وہاں پہنچاتے ہیں۔اس کے لیے ایک بڑی جیبوں والی صدری تیار کروائیں اور صبح پیناسب ایکسپریس سے پہلے یہاں پر آجائیں۔چنانچہ میں نے رات ہی کو ایک صدری تیارہ کر والی اور صبح حضور کی خدمت میں حاضر ہوا۔میں نے کاغذات صدری کی بڑی جیب میں ڈالے اور پہلی مرتبہ حضور نے خود اپنے دست مبارک سے اس جیب پر بکسوا لگا کر اسے بند کیا اور دعا کے بعد اس عاجز کو رخصت کیا۔میں نے وقفہ وقفہ کے بعد چار دفعہ کراچی کا سفر کیا۔وقت صرف دو تین دن کا ہوتا تھا۔کراچی سے دوسرے دن ہی واپسی ہو جاتی تھی جب میں تیسری دفعہ کراچی جانے لگا تو حضور مصلح موعود نے فرمایا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ پنجاب پولیس آپ کا تعاقب کر رہی ہے۔اس لیے دو آدمیوں کو میرے ساتھ سفر میں ملتان چھاؤنی تک کر دیا۔ایک چوہدری فیرا نہ دین صاحب جو اب انسپکٹر تحریک جدید ہیں اور دوسرے چوہدری نصیر احمد صاحب۔یہ بھی اس وقت تحریک جدید کے کارکن تھے۔دو Safty Pin