تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 17 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 17

کی کہ : - پاکستان کے ایک ممتاز صحافی مسٹر نہ بڈ۔اے سلہری نے واضح الفاظ میں یہ حقیقت پیش مد قادیانیوں کے خلاف تحریک کی اصلیت کچھ بھی ہو، لیکن یہ کہنا پڑے گا کہ اس تحریک نے حکومت کے خلاف ایک کھلی بغارت کی شکل اختیار کرلی تھی۔اس تحریک نے تمام پنجاب میں ہلچل پیدا کر دی اور صوبے کا سارا انتظام متزلزل ہو کے رہ گیا جس کے ساتھ قتل و غارت گری اور بہیمانہ کارروائیوں کا بازار گرم ہو گیا اور جائیداد کا بھی نہ یہ دست نقصان ہوا کات جماعت احمدیہ کیخلاف پیلے پیمانے پر تشدد شورش پسندوں نے میں زور اور شدت سے حکومت پاکستان کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اسی درجہ طاقت وقوت کے ساتھ معصوم اور نہتے احمدی اُن کے غیض و غضب اور تشدد کا نشانہ بنے۔اس طرح پاکستان کے ازلی مخالفوں نے جماعت احمدیہ سے قیام پاکستان کے جہاد میں شرکت کا انتقام لینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔اس زمانہ میں جبکہ ظاہر ین نگاہیں سمجھ رہی تھیں کہ تحریک احمدیت کا نام ونشان تک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ، جماعت کے اولو العزم امام حضرت مصلح موعود نے ۳ مارچ ۱۹۵۳ ء کو جماعت احمدیہ کے نام پیغام دیا کہ :۔" آپ بھی دعا کرتے رہیں میں بھی دعا کرتا ہوں۔انشاء اللہ فتح ہماری ہے کیا آپ نے گزشتہ چالیس سالی میں کبھی دیکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے چھوڑ دیا ؟ تو کیا اب وہ مجھے چھوڑ دے گا ؟ ، ساری دنیا مجھے چھوڑ د۔گردہ انشاء اللہ مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا۔سمجھ لو کہ وہ میری مدد کے لیے ادامه به ٹائمز آف کراچی دور دسمبر ۱۹۵۴ء۔اس اداریہ کا مکمل اردو ترجمہ رسالہ ترجمان القرآن لاہور جنوری 1900 صفحہ ۲ تا ۹ میں شائع شدہ ہے۔