تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 16 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 16

14 کمیونسٹ نوجوان کر رہا تھا۔اس کے بعد آپنے اپنے ان دوست نما دشمنوں کی طرف جو اس تحریک کی آٹھ میں اپنا سیاسی انتقام لینا چاہتے ہیں ان میں احراری حضرات قابل ذکر ہیں۔مجلس احترامہ کے ان لوگوں نے جس طرح ہندوؤں کے سرمایہ کے بل بوتے پر مسلمانوں کے مطالبہ پاکستان کی مخالفت کی وہ آپ سے پوشیدہ نہیں۔قیام پاکستان سے قبل بھی مجلس احرار کے لیڈر سیاسی اقتدار حاصل کرنے کے لیے ختم نبوت کے نعرے کو استعمال کیا کرتے تھے۔پاکستان کی مخالفت کے لیے بھی ان حضرات نے اس نعرے کو استعمال کیا اور ایک جماعت کی حیثیت سے مسلمانوں کے مطالبہ کی مخالفت کی۔اس مقصد کے لیے اس کے لیڈر غیر مسلموں اور مسلمانوں کے دشمنوں سے بھاری رقمیں رشوت کے طور پر وصول کیا کرتے تھے مگر ان کی تمام تریخالفتوں کے باوجود پاکستان بن گیا۔پاکستان کی تشکیل کے کافی عرصہ بعد تک تو یہ اتداری حضرات خاموش رہے اور جب انہوں نے دیکھا کہ لوگ ان کا ماضی بھول گئے ہیں تو پھر دوبارہ ختم نبوت کے سلسلہ کو آٹینا لیا اور سادہ لوح مسلمانوں کو سا تحفہ ملا کر تحریک سول نافرمانی کا آغاز کر دیا۔یہ لوگ بڑے عرصے سے ایسے موقع کی تلاش میں تھے۔یہ موقع مل گیا اور اپنا سیاسی انتقام لینے کے لیے ان بزرگوں نے ملک میں بدامنی شروع کرادی۔یہ جب بھی پاکستان کے دشمن تھے اور آج بھی ہیں۔یہ اُس وقت بھی پاکستان کی مخالفت کا صلہ انعام کی صورت میں مہندووں سے وصول کیا کرتے تھے اور آج بھی اسی ڈگر پہ چل رہے ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ مجلس احرار نے ولی طور پر پاکستان کے قیام کو قبول نہیں کیا اور وہ اس حقیقت کو اس طرح ملک میں بدامنی پھیلا کر ثابت کرنا چاہتے ہیں وہ ملک میں ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ دشمن طاقتوں کو پاکستان کی آزادی ختم کرنے کا موقعہ مل جائے کالے سه اعلان حق صفحه ۳ تا ۱۲ مطبوعہ تعمیر یہ ٹنگ پر لیس را ولپنڈی