تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 217 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 217

۲۱۵ بلکہ اُسے موت کے علاوہ کبھی کبھی خدائی سزا کا بھی خیال آسکتا ہے۔پس ہمت اور بہادری سے کام لو اور اپنی عاقبت کو بگاڑو نہیں۔خدا تعالیٰ نے غیر معمولی ثواب کے مواقع آپ کے لیے بہم پہنچائے ہیں۔اس موقعہ کو انہ ولی اور کمزوری سے جو شخص ضائع کرتا ہے۔وہ بہت بد بخت آدمی ہے۔کاش وہ پیدا نہ ہوتا تا کہ اس کی سیاہی سے دنیا دا غدار نہ ہوتی۔اب مودودی آگے آرہے ہیں ان پر نگاہ رکھو اور ان کے تمام حالات سے دفتر کو آگاہ رکھو الن کے لیڈروں کے ناموں سے اطلاع دو ان کے تقریر کرنے والوں سے مطلع کرد اور ان کی تقاریرہ کا خلاصہ ہمارے پاس بھجواؤ۔وہ پولیس اور فوج کو ہمارے خلاف مسموم کرنا چاہتے ہیں۔اس بات کی بھی نگرانی رکھو یا سے چھٹا پیغام اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسولي الكريم عوال برادران ! خدا کے فضل اور رسم کے ساتھ صير السلام عليكم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ احباب مجماعت کو معلوم ہے کہ اس وقت جماعت پر ایک نازک موقعہ آیا ہوا ہے ، گورمنٹ اپنی طرف سے کوشش کر رہی ہے کہ فتنہ کو دور کرے۔در حقیقت یہ گورنمنٹ کا ہی کام ہے لیکن بعض دفعہ بعض کمزور طبائع ایسی باتیں بھی کر بیٹھا کرتی ہیں کہ گورنمنٹ کی تدابیر کو بطور طعن مخالفوں کے سامنے کر دیتی ہیں یا اور قسم کی باتیں کر دیتی ہیں جو بعض جو شیلی طبیعتوں کے لیے اشتعال کا موجب ہو جاتا کرتی ہیں اور فساد پھر پیدا ہوجاتا ہے اور حکومت کے لیے مشکل پیدا ہو جاتی ہے پس میں دوستوں کو ان کے فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایسے موقعہ پر قرآن کریم کے ارشاد کے مطابق لہ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو رسالہ ان گرفتاریوں کا پس منظر ناشر اے قادر صاحب