تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 162 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 162

کا رونما ہوا۔جو اختبارات میں آچکا ہے۔اس سے اگلے روز احمدیوں کے گھروں پر شریر وں اور بڑ ھاشوں نے جلوس کی شکل میں آ آ کر ہمارے خلاف نعرے لگائے۔پتھر پھینکے اور گالیاں دینی شروع کردیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ احمدی اپنے گھروں میں محصور ہو گئے۔ہماری جماعت نے متعدد بار تھانہ مغلپورہ میں جاکر حالات کی نزاکت کی اطلاع دی اور مدد طلب کی مگر متھا نہ والوں نے صاف الفاظ میں اپنی معذوری کا اظہار کیا اور کہا کہ لوگ سب خلاف ہیں۔ہم کچھ نہیں کرسکتے۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جمعہ کی صبح کو ہمارے حلقہ راج گڑھ کے ایک نہایت مخلص دوست ، محمد شفیع صاحب جب بيت الذکر سے صبح کی نماز ادا کر کے گھر جا رہے تھے راستہ میں روز روشن میں چاقوؤں۔شہید کر دیئے گئے۔۔۔۔۔۔سا ہو واڑی میں ایک احمدی دوست عظیم تھے شریر لوگوں نے اُن کے مکان پر جاکر اُن کو ڈرایا دھمکایا اور ان سے زبر دستی احمدیت سے توبہ کرائی۔وہاں کے مولوی صاحب نے اُن کا دوبارہ نکاح پڑھ کر چھوہارے بھی تقسیم کیے۔گلی میرا مکان منبر رام گڑھ میں احمدیوں کا ایک اکیلا مکان تھا۔اس پر حملہ کیا گیا۔دروازے توڑ دیئے گئے اور چاقوؤں اور چھروں سے مسلح ہو کر غنڈے قتل اور لوٹ کے ارادہ سے اندر داخل ہو گئے دنگر) محلہ کے بعض معززین نے بمشکل ان کو نکالا اور پھر تھانہ میں مدد کے لیے اطلاع کی۔(چونکہ اس وقت مارشل لاء لگ چکا تھا۔اس لیے فوج کے کہنے پر پولیس کی گارد وہاں جاکر ان کو بحفاظت مغلپورہ لائی جمعہ کے روزہ احمدیوں کی حالت نہایت خطرہ میں تھی۔وہ سمٹ سمٹا کر محصور ہو گئے تھے متواتر کئی راتوں سے وہ جاگ رہے تھے اور غنڈے باہر دروازے توڑ رہے تھے پتھر مار رہے تھے۔گالیاں دیتے اور اس فکر میں تھے کہ جس طرح ہو سکے احمدیوں کو ختم کیا جائے۔احمد می ایک دوسرے کی خیر و عافیت بھی نہیں معلوم کر سکتے۔باوجود اس کے کہ اے ابجے مارشل لاء لگ گیا تھا پھر بھی محلہ کے اندرونی حصوں کو خطرہ بدستور تھا جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو جماعت گنج کے پریذیڈنٹ میاں عبد الحکیم صاحب کی والدہ (جو کہ غیر احمدی تھیں) کو شہید کیا گیا اور ان کا روپیہ اور مال اسباب لوٹ لیا گیا۔اُن کے نقصان کا اندازہ نقدی مع دیگر سامان مبلغ بارہ ہزار روپیہ ہے۔بابو عبدالکریم صاحب حلقہ گنج مغلپورہ کے مکان کو اسی رات پہلے لوٹا گی اور پھر لوٹنے کے بعد آگ لگائی گئی۔ان کے نقصان کا اندازہ -/۶-۳۷ روپیہ ہے۔