تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 163
191۔۔احمدیوں کے مکانوں کا پتہ محلہ کے بعض شریروں نے باہر سے آنے والے بدمعاشوں کو بتایا بیستری محمد اسماعیل صاحب اور عبد الرزاق صاحب جو کہ ریلوے کوارٹر مغلپورہ میں رہتے ہیں ان کے کوارٹروں پر حملہ کیا گیا اور ان کو لوٹا گیا۔عبد الرزاق صاحب کمیونڈر ریلوے کا اندازہ نقصان ۳۴۸ روپے تھے اُن کے بڑے بھائی کو شریروں نے محض اس لیے مارا کہ وہ ان کے بال بچوں کو محفوظ جگہ لے جانے کے لیے آیا تھا۔حالانکہ وہ خود غیر احمدی متھامستری شد اسمعیل صاحب لازم ریلوے کا سامان لوٹ لیا گیا اور اُن کی بھینس بھی کھول کرلے گئے تھے۔بھینس تو بعد میں پولیس نے برآمد کرا دی۔مگر دیگر نقصان جس کا اندازہ ۱۵۰۰ روپے ہے وہ نہیں پورا کیا گیا۔الخ نام گلی - جناب شیخ محمداسماعیل صاحب پانی پتی کا بیان ہے کہ سو L تیار در میرا مکان برانڈرتھ روڈ رام گلی نمبر ۳ میں واقع ہے۔جس کے چار در دارے رام گلی نمبرہم میں کھلتے ہیں یہاں یہ مکان رہنمائے تعلیم بلڈنگ کے نام سے مشہور ہے میرے نام مکان کا نچلا حصہ الاٹ ہے۔اوپر کے حصوں میں تین غیر احمدی ہمسائے آباد ہیں۔ا۔فسادات سے بہت پہلے ایک صاحب میرے پاس آئے۔اور کہنے لگے۔" میں اسی محلہ میں رہتا ہوں۔اور آپ سے یہ کہنے آیا ہوں۔کہ جب موقع آیا۔تو ہم لوگ سب سے پہلے آپ کے مکان کو آکہ آگ لگائیں گے۔آپ ہوشیار یہ ہیں " میں نے اُن سے کہا کیا آپ کا اسلام یہی کہتا ہے کہ جو اپنا مخالف ہو اُسے پھونک دو فرمانے لگے ”جی ہاں ہمارا اسلام یہی کہتا ہے، میں نے ان کی خدمت میں عرض کیا کہ بہتر ہے اس وقت تو آپ تشریف لے جائیں۔جب موقع ہو گا تو آپ تشریف لے آئیں۔اور مکان کو آگ لگا دیں ، میں فسادات کے موقع پر ان کا منتظر رہا۔مگر اس وقت یا اس کے بعد آج تک اُن کو نہیں دیکھا۔صورت آشنا ہوں۔نام نہیں جانتا۔- مساوات سے پہلے متعدد مرتبہ نہایت گندے اور خش اشتہارات ہاتھ سے لکھے ہوئے میرے ذاتی لیٹر بکس پہ اور میری گلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے۔جو محلے کے شریف اصحاب نے اُتار کر پھاڑ دیئے۔