تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 7
ایک گدھے کے جسم کے ساتھ ملا کر ان کا کارٹون بنایا گیا ہے۔کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ یہ سب کچھ دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں رپورٹ نہیں ہو رہا ہوگا ؟ پھر ایسی صورت میں بین لاقوامی طور پر پاکستان کی کیا پوزیشن باقی رہ جاتی ہے ؟ اور کیا آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس تمام خرافات کے کیا نتائج نکل رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔خدا کے واسطے ایک جرأت مند لیڈر بنٹے اور فیصلہ کن اقدام اُٹھائیے۔صرف ایک دفعہ آپ یہ کر کے دیکھئے بدمعاشوں کے علاوہ پوری قوم آپ کے گرد ہو گی اور پاکستان کا وقار پھر رفعتوں کو چھونے لگے گا ملک نیچے جائے گا یا ہے پاکستان کے خلاف بغاوت یہ شورش ایک مقدس نعرہ کی آٹے میں بپا کی گئی تھی جو کھلی بغاوت پر منتج ہوئی جس نے ملک کے دانشوروں اور محب وطن طبقوں کی آنکھیں کھول دیں اور انہیں بر طا تسلیم کرنا پڑا کہ یر ختم نبوت نہیں بلکہ ختم پاکستان کی تحریک ہے جو پاکستان اور اسلام دشمن طاقتوں کی سازش کا نتیجہ ہے ، جیسا کہ مندرجہ ذیل بیانات سے عیاں ہے - روزنامہ مغربی پاکستان نے نوحہ غم “ کے زیر عنوان ایک اداریہ میں لکھا : - اب تو شاید عوام کو بھی اس امر کا احساس ہو چکا ہو گا کہ یہ راست اقدام مذہب کی محبت کی وجہ سے شروع نہیں کیا گیا تھا بلکہ اس کا مقصد کچھ اور ہی ہے۔۔۔۔مذہب اور مذہب اسلام جس کی مہندی کے سامنے دنیا کی تمام بندیاں پست ہیں یہ کبھی اجازت نہیں دیتا کہ اس قسم کی ہنگامہ آرائی کی جائے یا دشمن ہماری اس حرکت پر خندہ زن ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کو کیا ہو گیا ہے اور وہ اندر ہی اندر بہت شاداں و فرحاں بھی ہیں کہ اس ہنگامہ آرائی سے یقیناً پاکستان کمزور ہو جائے گا اور وہ اس کمزوری سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو ایک ہی ضرب میں ختم کر دیں گے کہ ہے له معیار تا ۸ رمئی ۱۹۷۶ ه ص ۴۲ - ۱۲۵ ۰۲ روزنامه مغربی پاکستان لاہور I مورخه مار مارچ ۹۵۳اء مدیر کالم مرا