تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 3 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 3

اخلاق سوز مظاہرے ان مظاہروں میں اخلاق اور انسانیت کی اقتدار کو کس بے دردی سے پامال کیا گیا ؟ اس کا اندازہ مندرجہ ذیل بیانات سے بخوبی لگ سکتا ہے۔۱ - جناب نصر اللہ خان صاحب عزیز مدیر تسنیم ، جناب ممتاز احمد خاں صاحب مدیر آفاق جناب خلیل احمد صاحب مدیر مغربی پاکستان ، جناب محمد حبیب اللہ صاحب اورج مدیر احسان ، جناب محمد علی صاحب شمسی مدیر سفینہ نے متفقہ بیان دیا کہ :- ور تحفظ ختم نبوت کے مقصد سے ہر مسلمان کو ہمدردی ہے۔ختم نبوت سلمان کے ایمان کا جز ہے لیکن اس مقدس مقصد کے نام پر بھنگڑے ، سوانگ رچانا ، مغلظ گالیاں نکالنا اور اخلاق سوز حرکتیں کرنا مسلمانوں کے لیے باعث شرم ہے روزنامہ آفاق " لاہور نے متعد د اداریوں میں اس خلاف اسلام ذہنیت کی پر نہ در منقت کی مثلاً لکھا :- نبی کے نام پر " آج کل لاہور میں بعض بے فکر سے نوجوان تحریک ختم نبوت کی آٹہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پہ جو حرکات کر ر ہے ہیں، کیا کسی حق گو عالم ، لیڈر، رہنما اور ذی اثر انسان میں بہت ہے کہ ان کی روک تھام کے لیے میدان میں نکلے اور ران نوجوانوں کو جن کا خون گریم ملت کے ہزارہ کام آ سکتا ہے) اس لہو ولعب اور غیر شریفانہ انداز سے روکے ، بعض نوجوانوں کا سوانگ بنانا ، ڈنڈے بجانا، بھنگڑا پانا اور اچھل کود کرنا۔کیا ان تمام حرکات کو کوئی صحیح العقید مسلمان تحریک ختم نبوت یا مسرور کائنات کے مقدس نام سے کسی طرح وابستہ کر سکتا ہے اور ا روزنامه آفاق لاہور ۴ رما ن ج ۹۵۳اد صفحہ نمبر 4 رج