تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 306 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 306

مسٹر ایڈن سے بھی بات چیت کی برطانیہ نے مصر کو مطلع کر دیا کہ وہ ایک معینہ میعاد کے اندر نہر سویز سے اپنی تمام فوجیں ہٹا لے گا۔احبارہ الاہرام مصر (۲۱) فروری ۱۹۵۲ء) نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ایس فیصلہ میں چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب وزیر خارجہ پاکستان کی مساعی کا بھاری دخل ہے لیے اس کا میاب گفت و شنید کے بعد چوہدری صاحب مشرق وسطی کے دورہ کے سلسلہ میں چار روز تک قاہرہ میں ٹھرے اور اس قضیہ کو نمٹانے کے لئے مصر کے وزیر اعظم علی ماہر پاشا، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عزام پاشا نیز صلاح الدین پاشاء، فوزی بے داقوام متحدہ میں مصر کے مستقل مندوب ) اور دیگر زعماء سے ملاقاتیں کیں کہ اخبار المصری (قاہرہ) نے ۲۵ فروری ۱۹۵۲ء کی اشاعت میں آپ کی مصر میں تشریف آوری پر ایک مقالہ افتتاحیہ سپر و قلم کیا جس میں آپ کی اسلامی خدمات کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ آپ کی سرگرمیوں اور دینی صلاحیتوں سے اسلامی ممالک کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔اقوام متحدہ میں اختیار المصری کے نامہ نگار نے اس سے بھی شاندار الفاظ میں آپ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پہلے تین برسوں میں اسلام اس کے فلسفے اور مقاصد کے متعلق مغربی طاقتوں کے رویہ میں جو تبدیلی ہوئی ہے وہ اکثر و بیشتر چوہدری (محمد ظفر اللہ خان کی قابلیت اور فہم و تقریر کی رہین منت ہے سیکھے اه بحواله الفضل ۲۲ تبلیغ ۳۳ انش ۲۲۷ فروری ۲۶۱۹۵۲ کے اخبار زمیندار لاہور (۲۹ فروری ۱۹۵۲ء میں یہ خبر شائع ہوئی :- قاہره ۲۷ فروری - سر محمد ظفر اللہ خان وزیر خارجہ پاکستان نے کل علی ما ہر پاشا وزیر اعظم مصر سے ملاقات کی۔وزیر اعظم مصر سے وزیر خارجہ پاکستان کی دوسری ملاقات تھی۔سر ظفر اللہ خان حکومت کے مر کے مہمان کی حیثیت سے قاہرہ میں مقیم ہیں۔آپ خیر سگالی کے دورہ پر مصر آئے ہیں۔سلامتی کونسل میں پاکستان کے متبادل نمائند ہے محمد اسد نے الگ تین منٹ تک وزیر اعظم سے ملاقات کی سر ظفر اللہ خان نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل غازی عبد الرحمان عظام پاشا کے ساتھ لنچ کھایا اور بعد دو پر آپ نے پاکستانیوں کے اجتماع میں شرکت کی۔عربی کے بہترین مصنف شیخ محمد ابراہیم نے ایک دستی لکھا ہوا قرآن مجید سر ظفراللہ خان کو پیش کیا۔سر ظفر اللہ خان جمعرات کو قاہرہ سے بذریعہ طیارہ کراچی روانہ ہو جائیں گے۔(اپ پ) (ص) مجھ کو الله روزنامه افضل ۲۷ تبلیغ ۱۳۳۱ ایش ۲۷ فروری ۱۹۵۲ء حث و