تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 492 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 492

۴۸۲ پھول کل خود انہیں کھانا پڑیں گے اور اس کا جو کچھ نتیجہ ہو سکتا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے یا اے نمائندہ المصور (قاہرہ کے تاثرات قاہرہ کے شور اخبار امور کی امریکا خصوصی السیدہ امینتہ السعید ایجی ٹیشن کے اس زمانہ میں میر سے خاص طور پر پاکستان میں آئیں اور کراچی اور راولپنڈی کے حالات اپنی آنکھوں سے مشاہدہ گئے۔ان کے ذاتی تاثرات کا متعلقہ حصہ درج ذیل ہے :- جب ہم نو گھنٹے کی لمبی مسافت کے بعد راولپنڈی پہنچے تو چونکہ وہاں پر مصری صحافی وفد کی آمد کی خبر پہنچ چکی تھی اس لئے لوگ بڑی کثرت کے ساتھ گاڑی پر پہنچ گئے تاکہ قادیانیت یا احمدی مذہب کے بارے میں ہمیں اپنی رائے سے مطلع کریں، ملک میں لاقانونیت کا آغاز اس طرح ہوا کہ پہلے پانچ آدمیوں کی ایک کمیٹی کراچی گئی جس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام احمدیوں کو جن میں چوہدری ظفر اللہ خان بھی شامل ہیں تمام حکومتی عہدوں سے علیحدہ کر دیا جائے۔نیز انہیں عیسائیوں، ہندوؤں اور پارکیوں کی طرح ایک علیحدہ اقلیت قرار دیا جائے کیونکہ احمدیوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں کیونکہ وہ آخر صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کے منکر ہیں۔اس کمیٹی نے حکومت کو چند دن کی مہلت دی جیب حکومت پاکستان نے یہ مطالبات منظور نہ کئے اور مدت مقررہ گزرگئی تو ملک کے تمام اطراف میں سول نافرمانی کا اعلان کر دیا گیا۔مظاہرے ہوئے۔دکانیں بند کی گئیں اور وسائل آمد و رفت میں تعطل پیدا ہو گیا چونکہ حکومت پاکستان فتنہ پرور اصحاب کی حرکات سے پوری طرح آگاہ تھی اس لئے اُس نے اس فتنہ کے لیڈروں کو گرفتار کر لیا اور اس طرح وقتی طور پر بغاوت کی آگ فرو ہو گئی۔یہ واقعہ ہے کہ جب ہم دار السلطنت پاکستان (کراچی) میں تھے تو اس تحریک کا آغاز ہوا اور ملک کے مختلف اطراف میں ہمارے ساتھ ساتھ یہ تحریک بھی چکر لگاتی رہی۔اس تحریک پر مجھے بہت حیرت تھی کیونکہ قادیانی مذہب یا احمد یہ جماعت تو قریباً سو سال سے قائم ہے اور آج تک اس عقیدہ کے لوگ آزادی اور سلامتی سے لیتے رہے ہیں اور ان کی حیثیت مسلمانوں کے دوسرے فرقوں سنی اشیعہ اور وہابی و غیر سم کی طرح ہے۔مجھے حیرت تھی کہ خاص طور پر ان دنوں میں احمدیوں کے خلاف طبائع میں کیوں اشتعال پیدا ہوگیا ہے، نیز یہ کہ انہیں عہدوں سے معزول کئے بجانے اور اقلیت غیر مسلمہ قرار دینے ه روزنامه انقلاب " بمبئی یکم مارچ ۶۱۹۵۳