تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 470 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 470

مولویوں کا ڈائریکٹ الیکشن ملک اور قوم کے لئے خطرناک ہوگا۔اگر ڈائریکٹ اکیشن سے براستی یا خونریزی ہوئی تو اس کے ذمہ دار صرف مولوی ہوں گے۔حال میں آرام باغ میں چند مولویوں کا ایک جلسہ ہوا جس میں حکومت پاکستان کو ڈائریکٹ ایکشن شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔مولویوں کے مطالبات یہ ہیں کہ (۱) چوہدری ظفر اللہ خان کو وزارت خارجہ سے علیحدہ کیا جائے (۲) قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے (۳) قادیانیوں کو پاکستان کے کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے۔ان تمام مطالبات کے جواز میں انہوں نے ایک قرار داد میں کہا کہ اس جماعت نے اسلام کے عظیم ترین رکن جہاد کی روح کو ختم کرنے کی کوششیں کی۔پاکستان کے قیام کی بھی شدید مخالفتیں کیں اور پاکستان بننے کے بعد سے اب تک ربوہ میں حکومت پاکستان کے بالمقابل ایک متوازی نظام قائم کیا جا رہا ہے۔ہم پہلے بھی ایک مرتبہ تحریر کر چکے ہیں کہ ہمیں قادیانیوں یا ان کے عقائد سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے اور ہم پھر ایک بارہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نہ تو قا دیانی ہیں اور نہ قادیانیوں کے عقائد سے ہمیں کوئی ہمدردی ہے لیکن ہم یہ کہے بغیر نہیں رہیں گے کہ چند مولوی جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ نہ ختم ہونے والا ایک تنازعہ ہو کر رہ جائے گا اور ملت اسلامیہ بختان ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر رہ جائیگی اور جس لئے پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا ایک خواب ہو کر رہ جائے گا۔آج قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا جارہا ہے تو کل شیعوں کو اور پھر حنفیوں کو اقلیت قرار دینے کے مطالبے ہو سکتے ہیں اور یہ سلسلہ اگر چل نکلا تو ملت اسلامیہ سینکڑوں فرقوں میں تقسیم ہو جائیگی اور ہر مولوی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد تعمیر کرنا شروع کرے گا ہم ان مولویوں سے جو چاہتے ہیں کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا جائے پو نچھتے ہیں کہ کیا تم قادیانیوں کو لا اله الا الله محمد رسول اللہ کہنے سے روک سکتے ہو؟ یا تم ان کو قرآن شریف کی تلاوت ، نماز، روزہ اور زکوۃ سے منع کر سکتے ہو ؟ کیا کوئی مسلمان یہ گوارا کر سکتا ہے کہ وہ کسی شخص کو کلمہ پڑھنے، روزہ نماز، زکوۃ اور اسی قسم کے دوسرے ارکان کو ادا کرنے سے روکے ؟ چونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کر وہ احکامات کی ادائیگی کرنے والوں کو مسلمان کہا جاتا ہے۔اِس لئے مولوی قادیانیوں کو کہیں طرح غیر مسلم کہہ سکتے ہیں ؟ اب رہا یہ سوال کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ قادیانی آخری نبی نہیں مانتے بلکہ مرزا غلام احمد کو سیح موعود مانتے ہیں اور جہاد فی سبیل اللہ کی روح کو کچل رہے