تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 376
۳۶۷ پر درویشوں نے حسب توفیق ان کی امداد کی، انہیں کپڑے اور برتن وغیرہ مہیا کئے اس کا ان پر بہت گرا اثر ہوا۔چنانچہ جب ابتداء درویشوں کو بائیکاٹ وغیرہ کے باعث تکالیف کا سامنا کرنا پڑا تو ایک غیر مسلم ضعیف نماتون نے درویشوں کے ساتھ نہایت اچھا سلوک روا رکھا اور دوسروں کو بھی درویشوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دلائی۔مکرم چوہدری صاحب نے درویشوں کے ساتھ اس جنیفہ کے مشفقانہ سلوک کے بعض نہایت پر اثر و اقعات بیان کئے اور اس کے نتیجہ میں خود اس ضعیفہ پر بعض خدائی نوازشات کا بھی ذکر کیا جو سامعین کے لئے بہت ازدیاد ایمان کا موجب ہوئیں۔آپ نے بتایا کہ وہ ضعیفہ درویشوں کے ساتھ بیٹوں کا سلوک کرتی ہے اور جب کسی درویش کی شادی ہوتی ہے تو وہ اس کی بیوی کو اپنی ہو سمجھ کر اسے تقسیم کا آرام پہنچاتی ہے اور سام بن کر چند دن تک اس کے گھر کا کام کاج خود کرتی ہے۔ابتداء میں جب درویشوں نے بہشتی مقبرہ کے گرد کچی چار دیواری تعمیر کی تو اس نے اپنی زمین سے چار دیواری کے لئے نہایت خوشی سے مٹی مہیا کی حالانکہ بعض لوگ اسے منع بھی کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ نے کئی رنگ ہیں اسے اس کا اجر عطا فرمایا۔آپ نے یہ بھی بتایا کہ اس مرتبہ آپ کی درخواست پر حضور نے لاہور سے قافلے کی روانگی کے وقت زیادہ میں خصوصیت سے دعا فرمائی چنانچہ حضور کی دُعاؤں ہی کا یہ اثر تھا کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے لاہور سے قادیان تک اور واپسی میں بھی اہل قافلہ کوکسی مشکل سے دو چار ہوتا نہیں پڑا اور تمام سفر بفضلہ تعالی نهایت خیر و خوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا لیے له روزنامه الفضل ہون تسلیح ۳۳۲ اهش / جنوری ۱۹۵۳ء ص :