تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 368 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 368

۳۵۹ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ( البقرة لم ) یعنی جو کچھ اِس دنیا میں ہے سب ہم نے تمہارے لئے پیدا کیا ہے۔اور اسی طرح زمین کے متعلق فرماتا ہے وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرُ وَ مَتَاعُ إِلَى حِينٍ (البقرۃ ہے ، پس حقیقتا قرآن کریم نے ہمارا وطن ساری دنیا کو قرار دیا ہے۔یہاں یہ بھی قرآن نے کہا ہے کہ سب سے پہلے اپنے قریب ہمسایوں کی طرف توقیہ کرو۔اس کی وجہ سے ہم اپنے ملک کو اپنا H وطن قرار دیتے ہیں لیکن حقیقتا ساری دنیا مسلمان کا وطن ہے اور سارے بنی نوع انسان اس کے بھائی ہیں یہیں اپنے ملک اور اہل ملک سے محبت کے یہ معنے نہیں کہ اپنے زیادہ وسیع ملک اور اپنی زیادہ وسیع برادری کو انسان بُھول بجائے مومن کو چاہیے کہ اپنی نظروں کو وسیع کرے اور ساری دنیا کی بہتری اور ترقی کی طرف توجہ کرے۔آپ آج تھوڑے اور کمزور ہیں دنیا آپ کو اس وسیع کام کے نا اہل سمجھتی ہے اور نہ اس کا ذمہ دار بجھتی ہے لیکن آنے والا دن یہ ذمہ داریاں آپ پر ہی ڈالنے والا ہے پس اگر آپ آج ان ذمہ داریوں کے اٹھانے کے لئے تیاری نہیں کریں گے اور اگر آپ آج اپنے خیالات کو وسیع نہیں کریں گے تو کل جب وہ وقت آئے گا آپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر رہ جائیں گے۔پس یہ نہ دیکھیں کہ آج آپ کے سپرد یہ کام نہیں ہے بلکہ اس امر کو مد نظر رکھیں کہ آپکے سپرد یہ کام ہونے والا ہے اور ہر کام کو ہاتھ میں لینے سے پہلے اس کے لئے پوری تیاری کرنی ضروری ہوتی ہے۔اللہ تعالٰی آپ کو اپنی وسیلے ذمہ داریوں کی سمجھے عطا فرمائے اور اس کے لئے تیاری کرنے کی توفیق بخشے۔آمین خاکسار مرزا محمود احمد " لے راس روح پرور پیغام نے انڈونیشین احمدیوں پر ایک خاص روحانی کیفیت طاری کر دی اور کئی ایک مخلصین اشکبار ہوئے۔پیغام امام کا انڈونیشین میں ترجمہ کیا گیا اور اس کی ہزار کا پنیاں حضور کے عکسی دستخطوں کے ساتھے شائع کی گئیں۔سے لے ہفت روزہ فاروق" لاہور ۴ مارچ ۱۹۵۳ء صلا به ے روزنامه الفضل ۲۴ تبلیغ ۱۳۳۲ پیش مٹہ کالم :