تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 346 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 346

کا دور دورہ ہو ہیں اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ یہ تحریک کس کی طرف سے ہے ؟ ہم اس تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔تمام احمدی دوستوں کو چاہئیے کہ ۲۔اگست ۱۹۵۳ء بروز جمعہ یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ دنیا کی موجودہ بے اطمینانی اور بدامنی کی حالت کو دور فرمائے اور لوگوں کو امن او اطمینان بخشے۔آمین اس سلسلہ میں حضور نے عالمی یوم امن کے لئے مندرجہ ذیل دعا بھی بھجوائی جو در اصل سورہ فاتحہ کا ترجمہ ہے۔" اے خدا ہمیں سیدھا رستہ دکھا۔ایسا رستہ جس پر مختلف اقوام کے چنیدہ لوگ جنہوں نے تیری رضا مندی کو حاصل کر لیا تھا، پہلے تھے ہمارے ارادے پاکیزہ ہوں ہماری نیتیں درست ہوں ہمارے خیالات ہر بدی سے پاک ہوں اور ہمارے عمل ہر قسم کی کچی سے منزہ ہوں سینچائی اور صداقت کے لئے ہم اپنی ساری خواہشات اور رغبتیں قربان کر دیں، ایسا انصاف جس میں رحم ملا ہوا ہو ہمارے حصہ میں آئے اور ہم تیرے ہی فضل سے دنیا میں سنچا امن قائم کرنے والے ہو جائیں جیس طرح کہ تیرے برگزیدہ بندوں نے دنیا میں امن قائم کیا اور تو ہمیں ایسے تمام کاموں سے محفوظ رکھ جین کی وجہ سے تیری ناراضگی حاصل ہوتی ہے۔اور تو ہمیں اس بات سے بھی بچا کہ ہم جوشی عمل سے اندھے ہو کہ ان فرائض کو بھول جائیں جو تیری طرف سے عائد ہوتے ہیں اور ان طریقوں سے لیے راہ ہو جائیں جو تیری طرف لے جاتے ہیں یا وکالت تبشیر ربوہ نے بذریعہ الفضل (۱۲ار احسان ۱۳۳۱ پیش ، حضرت امیر المومنین کے تندورچہ بالا فرمان اور دعائیہ کلمات سے جماعت احمدیہ و مطلع کر دیا اور تحریک کی کہ 14 اگست کو اسلام اور امین عالم کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیں۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی میں کے مندرجہ بالا فرمان اور مرسلہ دُعا سے امریکی دنیا کو بالٹی مور کے روز نامہ ریکارڈ ( RECORD) نے اور افریقی ممالک کو نائیجیریا کے اخبار دی ٹروتھ " THE ) TRUT نے روشناس کرایا۔موخر الذکر اخبار نے اس کو اپنی جولائی ۱۹۵۲ء کی اشاعت میں روزنامہ ریکارڈ کے حوالہ سے صفحہ اول پر شائع کیا۔حکومت پاکستان کے اعلان کا خیر مقدم حکومت پاکستان نے ۱۴ اگست ۱۹۵۲ء کو