تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 271 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 271

۲۶۸ ایک تبلیغی مذہب کے پیر و صرف محبت اور اسوۂ حسنہ پیش کر کے مخالفین کے دل موہ سکتے ہیں۔نفرت اور مقارنے کا آلہ استعمال کر کے کوئی مبلغ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہو سکا حضرات اصوفیائے کرام کا طریقہ تبلیغ استعمال کریں کہ کس طرح غیر مسلموں سے بے پناہ محبت کرنے اور ان کو اپنے ہمہ گیر اخلاق حسنہ سے گرویدہ بنا کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دیتے تھے اسوۂ رسول کو مشعل راہ بنائیں کیا اسلام تلوار سے پھیلا ؟ اگر جواب نفی میں ہے تو پھر فرمائیں کہ کیا آپ کا یہ مطالبہ کہ مرزائیوں کو جو بیانگ دہل اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں قانون کے ذریعہ کافر قرار دیا جائے حق بجانب اور نیک نیتی پر مبنی ہے ؟ وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغ مطالبہ اقلیت پر پنجاب سلم لیگ کونسل نے وزیراعلی پنجاب کا احمدیوں سے تعلق موقف کے مقابلہ میں ۲۷۲ عمران کی بھاری اکثریت سے یہ فیصلہ کیا کہ گروہوں اور جماعتوں کو اقلیت قرار دینے کے جملہ مسائل مرکزی قیادت کی بالغ نظری اور مدبرانہ فراست پر چھوڑ دئے جائیں۔اس موقعہ پر پنجاب مسلم لیگ کے صدر میاں ممتاز محمد خان دولتانہ نے اپنی تقریر میں اس مسئلہ کے مختلف پہلوؤں تفصیل سے روشنی ڈالی۔آپ نے تمام عواقب سے آگاہ کرنے کے بعد متنبہ کیا کہ اگر سوچے سمجھے بغیر جلد بازی میں کوئی فیصلہ کیا گیا تو ( اس انوکھے اقدام یہ کہ جس کی تاریخ عالم میں اور کوئی مثال موجود نہیں ہے ) نہ صرف یہ کہ دنیا پاکستان کا مضحکہ اڑائے گی بلکہ آئینی اور قانونی لحاظ سے ایسی الجھنیں پیدا ہوں گی جنہیں کسی صورت میں حمل نہیں کیا جاسکے گا۔ان کی تقریر کے بعض ضروری اقتباسات درج ذیل ہیں۔انہوں نے کہا۔" جہاں تک اقلیت قرار دینے کا سوال ہے اس کے متعلق اکثر کو نسلر صاحبان نے سیاسی شعور کے لحاظ سے کچھ اچھی مجھے بوجھ کا ثبوت نہیں دیار عقائد کی بحث سے قطع نظر این امر سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اقلیت قرار دینے کا سوال ایک آئینی اور سیاسی سوال ہے جو بعض دوسرے مسائل کے ساتھ بری طرح اُلجھا ہوا ہے۔آپ لوگوں نے ان محمکہ مسائل اور ان بے شمار پیچیدگیوں پر قطعا غور نہیں کیا ہے۔اور جب تک آپ تو تبر اور فراست کے ساتھ ٹھنڈے دل سے ان پچیپ دگیوں کا حل تلاش نہ کرلیں آپ فیصلہ دینا تو گیا مشورہ دینے کے بھی اہل نہیں ہیں بے اراکین پنجاب سلم لیگ کی خدمت میں چند معروضات مطبع پاکستان پرنٹنگ ورکس ایک روڈ لاہور :