تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 264 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 264

۲۶۱ سوال : کیا آپ پسند فرمائیں گے کہ ساری دنیا کے علما یہ اسلام کا ایک کنونشن بلایا جائے جو احمدیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کے بارہ میں غور کرے۔جواب : ہاں بیشتر طیکہ ہمیں مجوزہ کنونشن میں نمائندگی دی جائے۔سوال :۔فرض کریں کہ اکثریت آپ کو عقائد کی بناء پر غیر مسلم قرار دیتی ہے تو کیا پھر بھی آپ اپنے آپ کو مسلمان کہنے پر اصرار کریں گے ؟ جواب :۔ہاں ہم پھر بھی عالمی اسلامی برادری کے ساتھ منسلک رہیں گے لیے ا مندرجہ بالا انٹرویو کی اشاعت کے بعد حضرت مصلح موعودؓ نے ایڈیٹر سول اینڈ وضاحت ملٹری گزٹ کو ایک وضاحتی مکتوب لکھا جو جولائی ۱۹۵۲ء کے پرچہ میں شائع ہوا اس مکتوب کا اُردو ترجمہ حسب ذیل ہے:۔جناب عالی ! آپ کی بروز منگل ۲۲ ماه حال کی اشاعت میں میرے ایک انٹرویو کی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔میاں محمد شفیع صاحب جنہوں نے انٹرویو لیا ہے ایک آزمودہ کار اور دیانت دار شخص ہیں انہوں نے میرے جوابات کو نہایت احتیاط کے ساتھ ریکارڈ کیا ہے اور معمولی فرق کو نظر انداز کرتے ہوئے انہوں نے وہی چیز شائع کی ہے جوئیں نے بیان کی لیکن ایک امر کے بارہ میں کچھ غلط فہمی رہ گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ میاں محمد شفیع صاحب نے یہ اثر لیا ہے کہ ہمارے پاس اس امر کا حتمی ثبوت موجود ہے کہ احرار کو ہندوستان سے مدد مل رہی ہے لیکن میرا مطلب یہ تھا کہ مجھے بعض لوگوں نے بتایا ہے کہ ان کے پاس کچھ ثبوت موجود ہے کہ احرار کو سرحد پار سے کچھ عدد مل رہی ہے لیکن میرے پاس اس کی تصدیق کے لئے کوئی طاقت نہیں ہے۔میں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے بعض لوگوں نے بتایا تھا کہ ان کے پاس کچھ ایسی اہم باتیں موجود ہیں کہ بعض احراری کارکنان بعض ہندوستانی پارٹیوں سے امداد حاصل کر رہے ہیں ہم ان کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور یکن نے مزید کہا تھا کہ جب یقینی معلومات حاصل ہو جائیں گی تو ہم مناسب وقت پر یہ معلومات متعلقہ حکام کے سامنے پیش کر دیں گے معلوم ہوتا ہے کہ لیکن بدقسمتی سے یہاں ے ترجمہ از سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۵۲ء صاروس