تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 262
۲۵۹ آپ نے بیان جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ ان کے پاس اس کا حتمی ثبوت موجود ہے جسے متعلقہ حکام کو مناسب وقت پر پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔اگر پاکستان کی ہائی کمان نے ان کی جماعت کو اقلیت قرار دینے کا فیصلہ کر دیا تو انہیں اپنی جماعت کو یہ حکم جاری کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ ہوگی کہ وہ اپنے آپ کو احمدی نہ کہیں بلکہ علم کہیں۔ڈیلی میل کے میاں محمد شفیع کو خصوصی بیان دیتے ہوئے جماعت احمدیہ کی قادیانی شاخ کے تری مٹھ سالہ سربراہ نے اس الزام کی سختی کے ساتھ تردید کی کہ طاقت کے زور پر سیاسی اقتدار حاصل کرنے کے لئے انہوں نے کسی قسم کا کوئی منصوبہ بنایا ہے۔آپ نے فرمایا کہ احمدیت کوئی سیاسی نظریہ نہیں ہے ہماری جماعت توند نہیں جماعت ہے۔احمدیوں اور غیر احمدیوں کی موجود کشمکش کے پیش نظر صرف ایک دیوانہ ہی احمدیوں کے لئے سیاسی اقتدار حاصل کرنے کا سوچ سکتا ہے۔آپ نے بیان کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ اگر بفرض محال یہ مان ہی لیا جائے کہ یہ چھوٹی سی اقلیت طاقت سے سیاسی اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو ہی بھاتی ہے تو اگلے ہی دن غیر حیوانی کی شدید مخالفت کے پیش نظر اسے چھوڑنے کے لئے تیار بھی رہنا چاہیئے سوال :۔کیا یہ فرض کرنا صحیح ہوگا کہ حکومت کے ساتھ تصادم کے نتیجہ میں حکومت کے احمدی ملازم آپ کی اطاعت کو حکومت کے احکام پر ترجیح دیں گے ؟ جواب :۔حکومت وقت کے ساتھ وفاداری ہمارے مذہب کا جزو ہے۔اگر کسی وقت بھی میرے ساتھ ایسے تصادم کا وقت آجائے میں سے احمدیوں کی حکومت وقت کے ساتھ اطاعت پر آزمائش آجائے تو اسی لمحہ بحیثیت خلیقہ اپنا موجودہ مقام چھوڑنے کے لئے مجھے تیار رہنا چاہیئے۔اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے آپ نے فرمایا ہم کسی ایسی ملکی حکومت کے خلاف کبھی کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کریں گے جو قانون کے ذریعہ قائم کی گئی ہو۔احمدیوں کے خلاف اس ملک گیر تحریک کے خلاف کہ احمدیوں کو اقلیت قرار دیا جائے مرزا صاحب نے فرمایا : " مجھے یہ پسند نہیں اور اس لئے پسند نہیں کہ ہمیں اِس سے کوئی نقصان ہوگا بلکہ اسلئے کہ اس سے اسلام پر نام ہو جائے گا۔