تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 215
یا اس لئے کہ ؟ ۲۱۲ اس فتنہ کو کھڑا کرنے والے اور ہوا دینے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے شروع سے ہی ہمارے ان ٹیوب رہنماؤں پر اعتماد نہیں کیا اور نہ ہی ہمارے محبوب وطن پاکستان کی تعمیر میں حصہ لیا بلکہ شدید مخالفت اور پاکستان کو پلیدستان اور بیوقوفوں کی جنت بتایا اور آج بھی ان کی موجودہ روش سے یہی ظاہر ہے کہ وہ فرقہ وارانہ کشمکش پھیلا کر ہمارے زریں اصول اتحاد يقين محكم و برباد کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے دشمنوں کے ہاتھ مضبوط ہوں۔وہ اپنی روش سے حضرت قائد اعظم اور قائد ملت کی ارواح کو اذیت پہنچارہے ہیں۔ہم ان کو اپنے محبوب رہبر ملت جناب الحاج خواجہ ناظم الدین وزیر اعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ کا ارشاد پیش کرکے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ انتشار پسندی اور فرقہ پرستی سے باز آجائیں۔اپنے بے اعتمادی کے مرض کا علاج کریں اور قوم کا شیرازہ منتشر کر کے غرقابی کی طرف نہ دھکیلیں ورنہ یہ یاد رکھیں کہ قوم ان باتوں کو ہر گز برداشت نہ کرے گی ہوشیار باش رہبر ملت وزیر اعظم کا ارشاد مالک کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں۔۔۔جو ہماری آزادی ہے۔۔۔۔بالواسطہ حملہ کر رہے ہیں۔۔۔۔تا کہ ملک کے لیڈروں اور حکومت کے ارکان کے متعلق عوام کے دلوں میں سے اعتمادی پیدا ہو جائے۔یہ۔۔۔صوبہ پرستی، فرقہ پرستی اور اسی قسم کے دوسرے امور چھیڑ کر پاکستانیوں کے درمیان نفاق و نفرت پیدا کرنے ہیں مصروف ہیں۔تمام مسلم لیگی حضرات۔۔۔۔اور ہر وفادار پاکستانی کا فرض ہے کہ ان شر انگیز سر گر میوں کی مخالفت کرے۔انہیں رسوا کرنے میں کوئی کسر باقی نہ اُٹھا رکھے یہ وہی ہیں جو تقسیم سے پیشتر پاکستان کے عقیدے ہی کے خلاف تھے۔اگر چہ ان میں سے بعضی آج پاکستان اور اسلام کی حمایت کا دعوی کر رہے ہیں لیکن ہم ان پر ہرگز اعتبار نہیں کر سکتے (امروزه در اکتوبر ۱۹۵۲) اما به المشتهر - سالار نیشنل گارڈ مسلم لیگ لاہور) (ناظر پولیس کی پانچی)