تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page vii of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page vii

بجلدیں شائع کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے تو بقیہ کام کو مکمل کرنے کی توفیق بھی عطافرمائے اور تکمیل کی خوشی سے بہرہ ور کرے (آمین) وَهُوَ عَلى كُلِّ شَى قَدِيرٌ وَبِالْإِجَابَةِ جَدِيرٍ نئی جلد تقریباً چھ صد صفحات پر مشتمل ہے اور گیارہ نایاب تصاویر سے اسے مزین کیا گیا ہے۔اعلیٰ سے اعلیٰ کا غذ جو بازار میں دستیاب ہو سکتا تھا اسے حاصل کیا گیا اور کتابت و طباعت کو معیاری بنانے کی پوری کوشش کی گئی۔اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ التجا ہے کہ وہ ہماری ان تحقیر مساعی کو قبول فرمائے اور اپنے فضلوں سے نوازے (آمین) ادارہ مصنفین کا ابتداء سے یہ اصول رہا ہے کہ وہ اپنی شائع کردہ کتابوں کو تقریبا لاگت پر احباب کوششیں کرتا ہے نفع حاصل کرنا اس کے مد نظر نہیں ہوتا۔اس جلد کی قیمت مقرر کرنے میں اسی اصول کو مد نظر رکھا گیا ہے لیکن پہلے کی نسبت کتابوں کی قیت کا بڑھ جانا ایک ناگزیر امر ہے کیونکہ مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے۔کاغذ کی قیمت، کتابت، طباعت اور جلد بندی کی اجر نہیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حالات میں کتاب کا شائع کرنا کوئی آسان کام نہیں چونکہ سلسلہ کی تاریخ کومحفوظ کرنا نہایت ہی ضروری ہے اس لئے ادارہ پوری کوشش کرتا چلا آیا ہے کہ ہر حال ہر سال تاریخ احمدیت کی ایک جلد پیش کرتا چلا جائے۔یہ کام اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے جب احباب پورا تعاون فرمائیں اور کتاب کو ہاتھوں ہاتھ خریدیں تا خرچ کردہ رقم واپس آجائے اور انگلی جلد کی تیاری میں استعمال ہوسکے۔ادارہ مولف کتاب ہذا مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے رات دن ایک کر کے مواد جمع کیا اور اسے نہایت احسن طریق سے ترتیب دی اور ہر لحاظ سے اسے معیاری بنانے کی کوشش کی فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔اسی طرح مکرم حمید الدین صاحب کا تب اور دیگر کار کن جنہوں نے کاپی اور پروف ریڈنگ کا کام کیا وہ بھی شکریہ کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنے فضلوں سے نوازے۔(آمین) خاکسار ابو المنير نورالحق منیجنگ ڈائریکٹر ادارۃ المصنفین۔ربوہ دسمبر ۶۱۹۷۵